دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

تم نے حق ظاہر کردیا ہے۔کیا یہ قرآن مجید نہیں،اور جو کچھ ان حسین وجمیل نغموں کے قائم مقام ہے جس کی طرف نفوس عامہ راغب ہوتے ہیں یا وہ آوازیں ہیں جو ذکر"رحمن"سے غافل کرنے والی بلکہ شیطان کی طرف راغب کرنے والی۔ اور یہ وہی خوش کن راگ ہے کہ جس سے منع کیا گیا ہے اور اسی پر ان کی حرکات کا مدار ہے اور بس۔اور اﷲ تعالٰی ہی(امور خیر کی)توفیق دینے والا ہے۔(ت)

بالجملہ شك نہیں کہ طبلہ،سارنگی۔ڈھولک،ستار یا ناچ یا عورات کا گانا یا فحش گیت وغیرہ وغیرہ جن آوازوں کا فونو سے باہر سننا حرام ہے بلا شبہہ ان کا فونو سے بھی سننا حرام ہے نہ یہ کہ اسے محض تصویر و حکایت قرار دے کر حکم اصل سے جدا کردیجئے یہ محض باطل وبے معنی ہے۔

سابعًا: اس تصویر مجرد مباین اصل ہونے کا حال تو جب کھلے کہ زید کی ہجو یا اس کے والدین پر گالیاں اس آلہ میں بھر کر سنائی جائیں کیا اس پر وہی ثمرات مرتب نہ ہوں گے جو فونو سے باہر سننے میں ہوتے پھر اپنے نفس کے لئے فرق نہ کرنا اور واحد قہار کی معصیتوں کو ہلکا کرلینے کے لئے یہ تاویلیں نکالنا کس قدر دیانت سے دور ومہجور ہے۔

نسأل اﷲ العفو والعافیۃ اماماذکر السید الاھدل عفا اﷲ تعالٰی عنا و عنہ من حدیث رؤیۃ صورۃ المرأۃ فی المراٰۃ فاقول:ثامنًا تبین لك ان صوت الملاھی من الصندوق ھو عین صوتھا منھا لا مثالہ بخلاف عکس المرأۃ فی المراٰۃ وتاسعًا کلام ابن حجر فی التحفۃ فی باب النکاح عقیب قولہ الامام النووی فی منھاجہ ویحرم نظر رجل بالغ الی عورۃ حرۃ مانصہ خرج مثالھا فلا یحرم نظرہ فی نحومراٰۃ

ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت چاہتے ہیں رہا یہ کہ جو کچھ سید اہدل نے ذکر فرمایا اﷲ تعالٰی ہمیں اور انھیں معاف فرمائے اور وہ آئینہ میں عورت کی شکل وصورت دیکھنے کی بات ہے۔فاقول:(تومیں کہتاہوں)ثامنًا: تمھارے لیے یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ صندوق سے راگ کی آواز سننا بعینہٖ اسی طرح ہے جس طرح آلات راگ سے آواز سنی جائے لہذا آواز صندوق ان کی مثل اور حکایت نہیں بخلاف آئینہ میں عورت کا عکس(فوٹو)دیکھنا،تاسعًا: علامہ ابن حجر کا کلام تحفہ باب نکاح میں امام نووی کے قول"منہاج"کے بعد کہ کسی بالغ مرد کا کسی آزاد عورت کے ستر کی طرف نگاہ کرنا حرام ہے جس کی انھوں نے تصریح فرمائی۔

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن