دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

واستغفر صقل قلبہ وان عاد زادت حتی تعلو قلبہ فذالك الران الذی ذکر اﷲ تعالٰی فی القراٰن رواہ احمد و الترمذی وصححہ والنسائی وابن ماجۃ [1] واٰخرون عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وھو معنی حدیث ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ الغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء العشب [2] بل ھو للبیھقی فی شعب الایمان عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وفیہ الزرع مکان العشب [3]۔

ابھر آتا ہے اگر توبہ کرے باز آئے اسے اتار پھینکے اور اﷲ تعالٰی سے گزشتہ کی بخشش مانگے تو اس کا دل صاف شفاف ہوجاتاہے۔اور اگر وہی برائی دوبارہ کرے تو وہ نشان بڑھ جاتاہے یہاں تك کہ اس کے دل پر غالب آجاتا ہے اور اسے چاروں طرف سے گھیرلیتا ہے)"پس یہی وہ زنگ اور میل ہے کہ قرآن مجید میں اﷲ تعالٰی نے جس کاذکر فرمایا ہے۔امام احمد اور جامع ترمذی نے اس کو روایت کیا اور ترمذی نے اس کی تصحیح فرمائی سنن نسائی اور ابن ماجہ اور دوسرے ائمہ حدیث نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کو روایت فرمایا،اور حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث"راگ دل میں اس طرح نفاق اگادیتا ہے جس طرح پانی گھاس اگادیتا ہے"کا یہی معنی ہے۔ بلکہ وہ حدیث امام بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سند سے روایت فرمائی کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اس میں لفظ عشب (گھاس) کی جگہ لفظ الزرع(کھیتی)ہے۔(ت)

غرض ان آوازوں میں بالطبع یہ خاصیت رکھی گئی ہے کہ فتنہ کی طرف کھینچیں اور قدم ثبات کو لغزش دیں۔

وذٰلك قولہ تعالٰیوَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ[4]۔

اور اﷲ تعالٰی کا یہ ارشاد گرامی ہے جن لوگوں پر تو قابو پاسکتا ہے انھیں اپنی آواز سے لغزش دے۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ ویل للمطففین امین کمپنی دہلی ۲ /۱۶۸ و ۱۶۹

مسند امام احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ ۲/ ۲۹۷ و سنن ابن ماجہ ابواب الزہد ص۳۲۳

[2] اتحاف السادۃ المتقین کتاب ذم الجاہ والریاء بیان ذم حب الجاہ دارالفکر بیروت ۸ /۲۳۸

[3] شعب الایمان للبیھقی حدیث ۵۱۰۰ دارالفکر العلمیۃ بیروت ۴ /۲۷۹

[4] القرآن الکریم ۱۷ /۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن