30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صدم وسکون بعد سکون [1]۔ |
دباؤ اور سکون بعد سکون کی وجہ سے ہے۔(ت) |
بالجملہ کوئی شك نہیں کہ جو کچھ فونوسے سنی گئی بعینہٖ وہی طبلہ کی آواز ہے اسی کو شرع نے حرام فرمایا تھا اور اسے خیال ومثال کہنا محض بے اصل خیال تھا اور بفرض غلط ایساہوتا بھی تو مجوز کے لئے کیا باعث خوشی تھا بالجملہ شرع مطہر نے اس نوع آواز کو حرام فرمایا ہے تشخص تموج بلکہ تشخص تشکل بلکہ تشخص طبلہ کسی کو بھی اس میں دخل نہیں حکم اپنی علت کے ساتھ دائر ہوتا ہے۔آواز ملاہی علت تحرم،وہ تشخصات نہیں بلکہ یہ کہ وہ لہو ہیں۔
|
کما ینبی عنہ اسمھا ویشیر الیہ قولہ تعالی " وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ"[2]وقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل لھو المؤمن باطل وفی روایۃ حرام الا فی ثلث [3]۔ |
جیسا کہ ان کا نام اس سے آگاہ کر رہا ہے اور اسی طرف اﷲ تعالٰی کا ارشاد اشارہ کررہا ہے لوگوں میں کوئی وہ ہے جو کھیل (تماشہ)کی باتوں کا خریدار ہے(اور ان سے دلچسپی اور وابستگی رکھتا ہے)اور حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد گرامی"مومن کا ہر کھیل باطل ہے"اور ایك روایت میں ہے:"ہر کھیل حرام ہے مگر تین کھیل"(کہ ان کی اجازت ہے۔)۔(ت) |
وہ دل کو خیر سے پھیرکر شہوات وہفوات کی طرف لے جاتے ہیں یہاں تك کہ دل پر ان کے زنگ چڑھ کر مہرہوجاتی ہے پھر حق بات نہ سنے نہ سمجھے والعیاذ باﷲ تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)
|
کما قال عزوجل" کَلَّا بَلْ ٜ رَانَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ مَّا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿۱۴﴾ "[4] وفیہ قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان العبد اذا اذنب ذنبا تکتب فی قلبہ نکتۃ سوداء فان تاب ونزع |
جیسا کہ اﷲ تعالٰی زبردست اور جلیل القدر نے ارشاد فرمایا: بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیا ہے ان برے کاموں کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔اور اس آیت قرآنی کی تفسیر میں حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کا یہ ارشاد موجود ہے:"جب کوئی بندہ گناہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایك سیاہ نشان |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع