دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

آواز کنندہ کی حرکت قرعی وقلعی سے پیداہوتی ہے لہذا اس کی طرف اضافت کی جاتی ہے۔

(۷)جبکہ وہ آواز کنندہ کی صفت نہیں بلکہ ملائے متکیف سے قائم ہے تو اس کی موت کے بعد بھی باقی رہ سکتی ہے کما لایخفی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔ت)

ان جوابوں کے سوا اور بھی فائدے ہماری اس تقریر سے روشن ہوئے مثلًا:

(۸)انقطاع تموج انعدام سماع کا باعث ہوسکتا ہے کہ کان تك اس کا پہنچنا بذریعہ تموج ہی ہوتا ہے نہ کہ انعدام صوت کا بلکہ جب تك وہ تشکل باقی ہے صوت باقی ہے۔

(۹)یہیں سے ظاہر ہوا کہ دوبارہ اور تموج حادث ہو تو اس سے تجدید سماع ہوگی نہ کہ آواز دوسری پیدا ہونی جبکہ تشکل وہی باقی ہے۔

(۱۰)وحدت آواز وحدت نوعی ہے کہ تمام امثال متجددہ میں وہی ایك آواز مانی جاتی ہے ورنہ آواز کا شخص اول کہ مثلا ہوائے دہن متکلم میں پیدا ہوا کبھی ہمیں مسموع نہیں ہوتا اس کی کاپیاں ہی چھپتی ہوئی ہمارے کان تك پہنچتی ہیں اور اسی کو اس آواز کا سننا کہا جاتاہے۔

جب یہ امور واضح ہولئے تواب آلہ فونو گراف کی طرف چلئے حکیم جلت حکمتہ(حکیم مطلق کہ جس کی حکمت بڑی عظیم الشان ہے۔ت)نے جوف سامعہ کی ہوا میں جس طرح یہ قوت رکھی کہ ان کیفیات سے متکیف ہو کر نفس کے حضور ادائے اصوات والفاظ کرے یوہیں یہ حالت رکھی کہ ادا کرکے معًا اس کیفیت سے خالی ہو کر پھر لوح سادہ رہ جائے کہ آئندہ اصوات وکلمات کے لئے مستعد رہے اگر ایسا نہ ہوتا تو مختلف آوازیں جمع ہوکر مانع فہم کلام ہوتیں جس طرح میلوں کے عظیم مجامع میں ایك غل کے سوا بات سمجھ میں نہیں آتی ولہذا اب تك عام لوگوں کے پاس ان کیفیات کے محفوظ رکھنے کا کوئی ذریعہ نہ تھا اگر چہ واقع میں تمام الفاظ جملہ اصوات بجائے خود محفوظ ہیں وہ بھی امم مخلوقہ سے ایك امت ہیں کہ اپنے رب جل وعلا کی تسبیح کرتے ہیں کلمات ایمان تسبیح رحمن کے ساتھ اپنے قائل کے لئے استغفار بھی کرتے ہیں اور کلمات کفر تسبیح الٰہی کے ساتھ اپنے قائل پر لعنت۔

کما صرح بہ امام الحقائق سیدی الشیخ الاکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ والشیخ العارف باﷲ تعالٰی سیدی الامام عبد الوھاب الشعرانی قدس سرہ الربانی۔

جیسا کہ اہل حقائق کے امام،میرے آقا،الشیخ الاکبر(اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو)نے اس کی تصریح فرمادی۔اور شیخ اﷲ تعالٰی کی معرفت رکھنے والے،امام عبدالوہاب شعرانی ان کاخدائی بھید پاك کیا جائے)نے بھی تصریح فرمادی ہے۔(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن