دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۳)سننے کا سبب ہوائے گوش کا متشکل بشکل آواز ہونا ہے اور اس کے تشکل کا سبب ہوائے خارج متشکل کا اسے قرع کرنا اور اس قرع کا سبب بذریعہ تموج حرکت کا وہاں تك پہنچنا۔

(۴)ذریعہ حدوث قلع وقرع ہیں اور وہ آنی ہیں حادث ہوتے ہی ختم ہوجاتے ہیں اور وہ شکل و کیفیت جس کا نام آواز ہے باقی رہتی ہے تو وہ معدات ہیں جن کا معلول کے ساتھ رہنا ضرور نہیں،کیا نہ دیکھا کہ کاتب مرجاتاہے اور اس کا لکھا برسوں رہتا ہے یوہیں یہ کہ زبان بھی ایك قلم ہی ہے۔

(۵)ضرور کان سے باہر بھی موجود ہے بلکہ باہر ہی سے منتقل ہوتی ہوئی کان تك پہنچتی ہے طوالع ومقاصدو مواقف وغیرہا میں اس پر تین دلیلیں قائم کی ہیں۔

لانطیل الکلام بذکرھا وذکر مالھا وعلیھا اقول: والحق ان الصوت یحدث عند اول مقروع کھواء الفم عند التکلم ثم لا یزال یتجدد حتی یحدث فی الاذن فھو موجود خارج الاذن بعدۃ لا یعلمھا الا اﷲ جل وعلا ثم باعلامہ رسولہ اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ثم باعلام النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من شاء من خدمہ واولیائہ اما المسموع بالفعل فلیس الا صوتا حادثا فی الاذن کما علمت فلیکن التوفیق وباﷲ التوفیق۔

ہم ان دلائل وشواہد کے ذکر اور مالھا اور ماعلیھا(یعنی جو کچھ ان کے لئے ہے اور ان پر وارد ہے)کے ذکر سے کلام کو طویل نہیں کرتے بلکہ میں کہتا ہوں کہ حق یہ ہے کہ آواز اول مقروع کے وقت پیدا ہوتی ہے جیسے بولتے وقت منہ کی ہوا۔پھر ہمیشہ اس میں تجدید ہوتی رہتی ہے یہاں تك کہ کان میں آواز پیدا ہوجاتی ہے۔پھر وہ کان سے باہر بھی کچھ دیر تك رہتی ہے کہ جس کو اﷲ تعالی بلند وبالا اور جلیل القدر کے علاوہ حقیقی طور پر کوئی نہیں جانتا۔پھر اس کے آگاہ کرنے سے اس کے رسول کریم علیہ وعلی الہ والصلوات والتسلیم)جانتے ہیں۔پھر حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے خدام اور اولیاء میں سے جس کو پسند فرمائیں آگاہ فرمائیں۔لیکن مسموع بالفعل تو ایك آواز ہے جو کان میں پیدا ہوتی ہے جیسا کہ تم جانتے ہو،لہذا توفیق ہونی چاہئے۔اور اﷲ تعالٰی کے کرم سے ہی توفیق حاصل ہوسکتی ہے۔(ت)

(۶)وہ آواز کنندہ کی صفت نہیں بلکہ ملائے متکیف کی صفت ہے ہوا ہو یا پانی وغیرہ مواقف سے گزرا: الصوت کیفیۃ قائمہ بالھواء [1](آواز ایك ایسی کیفیت ہے جو ہوا کے ساتھ قائم ہے۔ت)


 

 



[1] شرح المواقف النوع الثالث منشورات الشریف الرضی قم ایران ۵ /۲۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن