دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اس آیت شریف کا کیا مطلب ہے اورشفاعت حسنہ اورسیئہ سے کیا مراد ہے؟

الجواب:نیك بات میں کسی کی سفار ش کرنا مثلا سفارش کرکے مظلوم کو اس کا حق دلادینا یا کسی مسلمان کو ایذا سے بچلا لینا یا کسی محتاج کی مدد کرادینا شفاعت حسنہ ہے ایسی شفاعت کرنے والا اجر پائیگا اگر چہ اس کی شفاعت کارگر نہ ہو،اور بری بات کے لئے سفارش کرکے کوئی گناہ کرادینا شفاعت سیئہ ہے اس کے فاعل پر اس کا وبال ہے اگر چہ نہ مانی جائے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۷۴:             از شہر محلہ سوداگران مسئولہ شمس الدین طالب عالم مدرسہ منظر الاسلام        ۱۲ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں حضور پر نور اعلحضرت مجدد مائۃ حاضرہ مؤید ملۃ طاہرہ قبلہ مدظلہ العالی کہ مسجد میں امام کو دبوانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

کوئی حرج نہیں،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۷۵ ۱تا ۱۷۹: از موضع ہرن پاور ضلع بریلی تحصیل نواب گنج  مسئولہ فقیر بخش

(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضرت پیران پیر دستگیر غوث اعظم کی گیارھویں شریف میں تعظیم کو اٹھنا جائز ہے یا نہیں؟

(۲)محرم میں ماتم یا نوحہ کرنا جائز ہے یانہیں؟

(۳)رافضیہ کی مجلس میں جانا جائز ہے یانہیں؟

(۴)اولیائے کرام کے کسی مزار پر شیرینی لے جانا جائز ہے یانہیں؟

(۵)جو کوئی کسی نیك کام کو جاتا ہے اور اس کو کوئی روکے ترو اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

الجواب:

(۱)گیارھویں شریف میں قیام سے کوئی ممانعت شرعیہ نہیں مگر یہ تعظیم عرف مسلمین میں ذکر اقدس حضور سید علام صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے خاص ہورہی ہے اس تخصیص کا لحاظ چاہئے۔

(۲)ماتم ونوحہ محرم ہو یا غیر محرم مطلقًا حرام ہے۔ (۳)رافضیوں کی مجلس میں جانا سخت حرام ہے۔

(۴)شرینی اگر ایصال وثواب کے لئے ہو اور وہاں مساکین پر تقسیم کی جائے تو حرج نہیں۔

(۵)اگر وہ کام واقعی نیك ہے اور یہ کسی وجہ شرعی سے اسے نہیں روکتا تو مناع للخیر ہے اور مناع للخیر ہونا شیطانی کام ہے۔والله تعالٰی اعلم۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن