30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں جہاں زمین ایسی نرم وکمزور ہو کہ بغلی کے دھنس جائے اندیشہ ہو تو اڑانے تختے مضبوط لگا کر قبر بنائیں اور اگر اوراق تھوڑے ہوں تو یہ سب سے اولٰی یہ کہ ایك ایك یا زیادہ کا تعویذ بنا کر اطفال مسلمین کو تقسیم کردیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئہ ۱۶۷: از گونڈل کاٹھیا واڑ مرسلہ قاضی قاسم میاں صاحب ۲۶ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کانچ کی ایك سطح پر آیات واذکار تیزاب وسپیدی سے الٹے لکھے جاتے ہیں جودوسری طرف سیدھے دکھائی دیتے ہیں ایسے ایسے تختے ونیز کاغذ میں لکھے ہوئے آیات واذکار کانچ میں مڑھاکر مکان میں برکت وآرائش کے لئے رکھتے ہیں ایسے مکان میں جماع کرنا بے ادبی ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرمائے اجر پائیے۔ت)
الجواب:
جہاں قرآن کریم کی کوئی آیت کریمہ لکھی ہو کاغذ یا کسی شے پر اگر چہ اوپر شیشہ ہو جو اسے حاجت نہ ہو جب تك اس پر خلاف نہ ڈال لیں وہاں جماع یا برہنگی بے ادبی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۸: از بریلی لال کورتی بازار مرسلہ نیاز احمد اینڈ سنس ۴ رجب المرجب
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،،ہمارے پاس ہمیشہ ذیل کے مضمون کے کارڈ آتے ہیں اھدنا الصراط المستقیم صراط، انعمت۔اس کے علاوہ اور مضمون کے بھی دیتے ہیں اور لکھا ہوتاہے؟ یا۱۱ مرتبہ لکھ کر مختلف لوگوں کو تقسیم کرو ورنہ نقصان ہوگا۔مہربانی فرماکر تحریر فرمائیں کہ کیا کرنا چاہئے؟ والسلام
الجواب:
یہ محض بے اصل بات ہے اس پر عمل نہ کیجئے ناحق تضیع مال ہے اور وہ دھکمی غلط باطل ہے،ان کارڈوں پر خدا ترس لوگ آیات کریمہ لکھتے ہیں کہ ان کی نو نقلیں کرکے بھیجو حالانکہ وہ بے وضو بلکہ جنب کو کفار کے ہاتھ میں آتی ہیں اور زمین پر رکھ کر ان پر ڈاك کہ مہریں لگائی جاتی ہے۔قرآن عظیم کی اس بے ادبی کا وبال ان لکھنے والوں پر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۹: از مؤ پور میواڑ راجپوتانہ مہارانا سکول مرسلہ مولوی وزیر احمد صاحب مدرس ۱۲ رمضان ۱۳۳۸ھ
قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہوئے عالم یا والدین یا دینی مہتمم مدرسہ کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا جائز ہے یا نہیں؟ تعظیم کرنا چاہئے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع