دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اور اگر یہ باتیں نہ ہوں جب بھی اپنے لئے مسجد میں بھیك مانگنا منع ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من سمع رجلا ینشد فی المسجد ضالۃ فلیقل لا ردھا اﷲ الیك فان المساجد لم تبن لھذا رواہ احمد ومسلم [1]وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جو کسی مسجد میں اپنی گمی چیز دریافت کرنے سنے اس سے کہے الله تجھے وہ چیز نہ ملائے مسجدیں اس لئے نہیں(امام احمد اور مسلم اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)

جب اتنی بات منع ہے تو بھیك مانگنی خصوصا اکثر بلا ضرورت بطور پیشہ کے خود ہی حرام ہے یہ کیونکر جائز ہوسکتی ہے ولہذا ائمہ دین نے فرمایا جو مسجد کے سائل کو ایك پیسہ دے وہ ستر۷۰ پیسے راہ خدا میں اور دے کہ اس پیسہ کے گناہ کا کفارہ ہوں اور دوسرے محتاج کے لئے امداد کو کہنا یا کسی دینی کام کے لئے چندہ کرنا جس میں نہ غل شور ہو نہ گردن پھلانگنا نہ کسی کی نماز میں خلل یہ بلا شبہہ جائز بلکہ سنت سے ثابت ہے۔اور بے سوال کسی محتاج کو دینابہت خوب اور مولٰی علی کرم الله تعالی وجہہ سے ثابت ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۵ و ۶و۱۶۵:                               از شہر بریلی محلہ جامع مسجد مسئولہ عبدالرحمن صاحب                   ۱۱ صفر ۱۳۳۸ھ

(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بزرگان دین کے مزاروں پر کسی اپنے مدعا کے حصول کے لئے بحکم خداوند کریم کا چڑھانا یا کسی پارچے یا پھول کا معہ نعت خوانی مزار موصوف یا اثناء راہ یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟

(۲)چادر پھول میں سے لڑ توڑ کر بنا کر اس وقت میلا د شریف پڑھنے والوں کے گلے میں ڈال دینا درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

(۱)جائز ہے جبکہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو،والله تعالٰی اعلم۔

(۲)جائز ہے جبکہ باذن مالك ہو۔والله تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] صحیح مسلم  کتاب المساجد  باب النہی عن نشد الضالۃ الخ  قدیمی کتب خانہ کراچی  ۱ /۲۱۰،سنن ابن ماجہ  باب النہی عن انشادالضوال فی المسجد  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۵۶،مسند احمد بن حنبل  عن ابی ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ  المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۳۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن