30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۵۵: از میرٹھ مرسلہ مولوی حبیب الله صاحب قادری رضوی خطیب مسجد جامع خیر نگر مدرس قومیہ
فال کیا ہے ؟ جائز ہے یا نہیں؟ سعدی وحافظ وغیرہ کے فالنامے صحیح ہیں یا نہیں؟
الجواب:
فال ایك قسم استخارہ ہے،استخارہ کی اصل کتب احادیث میں بکثرت موجود ہے مگر یہ فالنامے جو عوام میں مشہوراوراکابر کی طرف منسوب ہیں بے اصل وباطل ہیں،اور قرآن عظیم سے فال کھولنا منع ہے۔اور دیوان حافظ وغیرہ سے بطور تفاول جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۶: از میرٹھ مرسلہ مولوی حبیب الله صاحب قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیر نگر مدرس مدرسہ قمویہ
انگریزی قلم رورشنائی سے تعویز لکھنا کچھ عیب ہے یا حرج ہے۔اور ہندوستانی قلم وسیاہی کیا ضروری ہے؟
الجواب:
ہاں تعویذات واعمال میں ایسی اشیاء سے احتراز ضرور ہے جس میں ناپاك چیز کا میل ہو اگر چہ بروجہ شہرت وشبہہ جیسے پڑیا کی رنگت اس سے تعویز نہ لکھا جائے بلکہ ہندوستانی سیاہی سے لکھا جائے رہا قلم وہ مثل سیاہی تعویز کا جز ونہیں ہوجاتا۔لہذا اس میں کوئی حرج نہیں،ہاں ان کاموں میں انگریزی اشیاء سے احتراز مطلقًا بہتر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۷:از میرٹھ مرسلہ مولوی حبیب الله صاحب قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیر نگر مدرس مدرسہ قومیہ غیر مذہب کو آیت قرآنی لکھ کر دینا بطور تعویز جائز ہے یانہیں؟ اگر نہیں تو کیا تدبیر کی جائے؟
الجواب:غیر مسلم کو آیات قرآنی لکھ کر دینا ہر گز نہ دی جائیں کہ اساءت ادب کا مظنہ ہے مطلقًا اسماء الٰہیہ و ونقوش مطہرہ نہ دین کہ ان کی بھی تعظیم واجب،بلکہ دیں تو ان کے اعداد لکھ دیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۷: از میرٹھ مرسلہ مولوی حبیب الله قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیر نگر مدرس مدرسہ قومیہ
اعمال میں ایام ووقت مثلا حب کے لئے عروج ماہ وقت عشاء بعض کے لئے نزول ماہ وقت ظہر فتوح و دست غیب کے ئے ثابت ماہ وقت صبح وغیرہ وغیرہ کچھ اصل رکھتی ہیں بعض اعمال میں زکوٰۃ وورد ہے اگر ناغہ ہو توعمل ہاتھ سے جاتا رہتا ہے بعض کو جلالی با پرہیز اور بعض کو جمالی بے پرہیز بتایا جاتاہے بعض میں چکی اور کسی میں کتے کی آواز کی قید ہے۔یہ سب کیسی باتیں ہیں؟
الجواب:
اوقات عشاء وظہروصبح کی قید ان اجناس میں مطلقہ میں نہیں ہاں عمل فتوح کے لئے ماہ ثابت اور حب کے لئے دو جسدیں اور تفریق کے لئے منقلب اور دواول کے لئے عروج قمر اور آخر کے لئے نزول قمر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع