30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی یہی تفسیر بیان فرمائی ہے۔اور قاضی امام ابویوسف علیہ الرحمۃ نے اس کی تفسیر(قلبا الخ)مروی ہے یعنی دل میں پڑھے، وعظ میں پہلی بات پر مسلمانوں کا عمل ہے۔(ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۳: ۲۱ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کے ایك جوان لڑکی ہے اور وہ مسجد بنواتاہے آیا اس پر مسجد بنوانا لازمہ یا لڑکی کا نکاح کرنا۔فقط۔
الجواب:
مسجد بنانا خیر کثیر ہے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من بنی اﷲ مسجدا بنی اﷲ لہ بیتا فی الجنۃ [1]۔ |
جو الله کے لئے مسجد بنائے الله اس کے لئے جنت میں گھر بنائے۔ |
خصوصًا اگر وہاں مسجد کی حاجت ہو تو اس کے فضل کی حد ہی نہیں۔نکاحوں میں کثرت مصارف شرعًا کچھ ضرور نہیں یہ لوگوں نے اپنی رسمیں نکال لی ہیں،رسم کو آدمی جہاں ضروری جانےپورا کرتا ہی ہے مسجد بنانے سے نہ روکا جائے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۴: از میرٹھ مرسلہ مولوی محمد حبیب الله صاحب قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیر نگر مدرس مدرسہ قومیہ
گم شدہ شے کے دریافت کرنے کے لئے یسین شریف سے نام نکالا جاتاہے یا کسی اور طرح چور کا پتا معلوم کرنے کے لئے یہ طریقہ ٹھیك ہے یانہیں؟
الجواب:
یہ طریقے نامحمود ومضر ہیں اور ان سے جس کا نام نکلے اسے چور سمجھ لینا حرام۔
|
قال اﷲ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[2]۔ |
الله تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والو!بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں۔(ت) |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث [3]واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
گمان سے بچو کیونکہ گمان سے زیادہ جھوٹی بات ہے الحدیث۔ والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع