دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

شیخ محقق اشعۃ اللمعات میں فرماتے ہیں:

بود نقش خاتم سہ سطر یك سطر پایاں محمد وسطر میانہ رسول وسطر دیگر بالاالله شیخ محی الدین نووی گفتہ سطر اول الله وسطر دوم رسول وسطر سوم محمد بدیں ہیأت [1]۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی انگوٹھی نقش مبارك کچھ اس طرح تھا کہ ایك سطر میں سب سے نیچے حضور کا اسم گرامی اور درمیانی سطر میں لفظ رسول اور سب سے اوپر والی سطر میں لفظ"اللہ"درج تھا۔شیخ محی الدین نووی نے فرمایا:حضور پاك کی مہر نقش مبارک(نقشہ مذکور کی طرح تھا)پہلی سطر میں لفظ اللہ،دوسری سطر میں لفظ رسول اور تیسری سطر میں لفظ محمد اس شکل میں درج تھا ۔

علامہ ابن عزیز الدین بن جماعہ فرماتے ہیں:انہ انیق بکمال ادبہ [2](کمال ادب عزت وعظمت کے یہی زیادہ لائق ہے۔ت)

اور پھر آیہ کریمہ کہ اخبار کی طبلق یا کارڈ یا لفافوں پر چھپوانا ضرور بے ادبی کو مستلزم اور حرام کی طرف منجر،رہے اسس پر چھٹی رسانوں وغیرہم بے وضو بلکہ جنب بلکہ کفار کے ہاتھ لگیں گے جو ہمیشہ جنب رہتے ہیں اور یہ حرام ہے۔

قال تعالٰی "لَّا یَمَسُّہٗۤ اِلَّا الْمُطَہَّرُوۡنَ ﴿ؕ۷۹"[3]

الله تعالٰی نے فرمایا:قرآن مجید کو صرف پاك لوگ ہی ہاتھ لگاتے ہیں۔(ت)

مہریں لگانے کے لئے زمین پر رکھے جائیں گے پھاڑ کر ردی میں پھینکے جائیں گے ان بے حرمتیوں پر آیت کا پیش کرنا اس کا فعل ہوا   ؎

کردم از عقل سوالے کہ بگہ ایمان چیست                      عقل درگوش ودلم گفت کہ ایمان ادب ست

(میں نے عقل سے یہ سوال کیا کہ تو یہ بتادے کہ ایمان کیا ہے۔عقل نے میرے دل کےکانوں مں کہا کہ ایمان ادب کا نام ہے۔ت)


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح المشکوٰۃ  کتا ب اللباس باب الخاتم  الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۶۰

[2] حاشیۃ البجریمی  کتاب الزکوٰۃ باب زکوٰۃ المعدن والرکاز  المکتبہ الاسلامی ہ دیار بکر ترکیا ۲ /۳۲

[3] القرآن الکریم  ۵۶ /۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن