30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا نہیں؟
دوسرا امر یہ ہے کہ اس مونو گرام کو اخبار کے بیرونی طبقی اور دوسرے خط وکتابت کے لفافہ جات پر چھپوایا جاسکتاہے یا نہیں؟ اس لئے کہ طبلق اور لفافہ مثل ملفوفہ کے حفاظت سے نہیں رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کو چاك کرکے ردی میں پھینکا جاتاہے۔اس صورت میں اگر لفافہ جات وطبلق وغیرہ پر اسے چھپوایا جائے تو کیا کوئی حرج شرعی لازم آتاہے؟ اگر آتاہے تو کس آیت یا حدیث کی بناء پر؟ المستفتی الفقیر الی الله الولی محمد اکبر علی مدیر صحیفہ روزانہ
الجواب:
تعظیم قرآن عظیم ایمان مسلم ہے۔اس کے لئے کسی خاص آیت وحدیث کی کیا حاجت،اور تعظیم و بے تعظیمی میں بڑا دخل عرف کو ہے۔محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں:
|
یحال علی المعھود [1]۔ |
یہ معاملہ عرف اور رواج کے حوالے کیا جاتاہے۔(ت) |
حال قصد التعظیم انگریزی،چینی،جاپانی،جرمنی،لاطینی،جو زبان غیر اسلامی ہو جسے اسلام نے فارسی اور اردو کی طرح اپنا خادم نہ کرلیا جس کی وہ زبان نہ ہو اسے بلا ضرورت اس میں کلام نہ چاہئے۔امیر المومنین فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
ایاکم ورطانۃ الاعاجم رواہ البیھقی [2]۔ |
عجمی لوگوں کی زبانیں بولنے سے بچو،امام بیہقی نے اس کو روایت کیا۔(ت) |
عبدالله ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما کی حدیث میں ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
فانہ یورث النفاق رواہ الحاکم فی صحیحہ المستدرك [3]۔ |
کیونکہ یہ چیز نفاق پیدا کردیتی ہے حاکم نے اپنی صحیح مستدرك میں اس کوروایت کیا۔(ت) |
نہ قرآن مجید کا اس سے ملانا کہ ضم شرعًا وعقلًا وعرفًا مجانست ہے لہذا علمائے کرام نے زمحشری معتزلی کا تفسیر میں بعض ابیات ہزل لانا اگر چہ بروجہ استشہاد سخت مذموم ومعیوب وخلاف ادب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع