دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ان یرموا الیہ لأن لتلك الحروف حرمۃ [1]۔

کہ لوگ انھیں پھینك دیں کیونکہ ان حروف کی تعظیم ہے۔(ت)

ان حرفوں پر اگر چہ پاؤں رکھنے میں نہیں آتا پاؤں ان سے اونچا ہوتاہے یہ خلاف ادب ہے پتھر یہاں سے نکال کر اونچا نصب کریں کہ سر سے بلند رہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۸:             از الہ آباد سرائے گڈھا دار الطلبہ مرسلہ محمد امیر حسن                    ۱۸ جمادی الآخرٰی ۱۳۳۶ھ

چند پتھروں میں مسجد کے مختصر تاریخی ونیز تاریخ تعمیرچوب قلم سے کندہ کراکے مسجد کی مغربی دیوار میں محراب کے اوپر نصب کرنا جس سے نمازیوں کی نظر اس پر پڑنے کا احتمال ہے اور نمازمیں خیالات بٹنے کا اندیشہ ہے بلاکراہت جائز ہے نہیں؟

ایك صاحب نے چندہ مسجد بنوانے کی کوشش کی اسی وجہ سے اپنا نام بھی پتھر میں کندہ کرانا چاہتے ہیں آیا نام کا کندہ کرانا شرعًا درست ہے یانہیں؟

الجواب:

نام کندہ کرانے کا حکم اختلاف نیت سے مختلف ہوتا ہے اگر نیت ریا ونمود ہے حرام و مردود ہے۔اور اگر نیت یہ ہے کہ تابقائے نام مسلمان دعا سے یاد کریں تو حرج نہیں،اور حتی الامکان مسلمان کا کام محمل نیك ہی پر محمول کیا جائے گا،پتھر جبکہ محراب سے اونچا ہوگا نماز میں اس پر نظر پڑنے کی کوئی وجہ نہیں،نماز میں سجدہ کی جگہ نظر رکھنے کا حکم ہے اور اوپر نگاہ اٹھانا توجائزہی نہیں،حدیث میں فرمایا گیا کہ ان کی نگاہ اوپر ہی اچك لی جائے اور واپس نہ دی جائے [2]۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۹ و ۱۵۰:                   از غازی پور محلہ میاں پورہ  مرسلہ علی بخش صاحب محرر رجسٹری      ۲۳ شوال ۱۳۳۶ھ

(۱)صحابہ رضی الله تعالٰی عنہم کے سوا ائمہ مجتہدین وشہداء وصالحین خصوصا اولیائے کاملین وعلمائے متقین کی شان میں ان کے نام کے ساتھ رضی الله تعالٰی عنہ کا لفظ کہنا کیسا ہے۔چاہئے یا نہیں؟

(۲)شرعًا انبیاء ومرسلین وملائکہ ومقربین کے نام کے ساتھ علیہ السلام اور صحابہ کے نام کے ساتھ رضی الله تعالٰی عنہ اور اولیاء وعلماء کے ساتھ رحمۃ الله علیہ کہنے کا کیا حکم ہے،


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور  ۵ /۳۲۳

[2] صحیح البخاری کتاب الاذان باب رفع البصر الی السماء فی الصلٰوۃ  قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۔۱۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن