دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

لوگوں کے نام پر تو یوں نہیں کہ وہ اشارہ ودرود کا ہے اور غیر انبیاء وملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام پر بالاستقلال درود جائز نہیں اور نام اقدس پر یوں نہیں کہ وہاں پورے درود شریف کا حکم ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لکھے فقط ص یا صلم یا صلعم جو لوگ لکھتے ہیں سخت شنیع وممنوع ہے یہاں تك کہ تاتارخانیہ میں اس کو تخفیف شان اقدس ٹھہرایا والعیاذ بالله تعالٰی۔

مسئلہ ۱۴۶:                              از کوہ منصوری ڈاك خانہ کلہڑی کام اپرانڈیا گیٹ مستری حکیم الله   ۳۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

پردیس میں بال بچے دار کو کب تك رہنا چاہئے؟

الجواب:

بلا ضرورت سفر میں زیادہ رہنا کسی کونہ چاہئے،حدیث میں حکم فرمایا ہے کہ جب کام ہوچکے سفر سے جلد واپس آؤ اور جو وطن میں زوجہ چھوڑ آیا ہو اسے حکم ہے کہ جہاں تك بن پڑے چار ماہ کے اندر اندر واپس آئے بذٰلك امر امیر المومنین الفاروق الاعظم علیہ الرضوان(مومنوں کے حکمران،حق اور باطل میں سب سے بڑے فرق کرنے والے حضرت عمر نے مسلمانوں کو یہی حکم فرمایا تھا انھیں الله تعالٰی کی خوشنودی حاصل ہو۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۷:             از سورت برہان پوری بھاگل مرسلہ سید زین القاری                      ۳۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

تاریخ کا پتھر جماعت خانہ کے صحن کے پتھر کے نیچے کھڑ انصب کیا گیا ہے کہ جس پتھر پر دو سرا پتھر بچھایا گیا ہے اور یہ دوسرا اوپر کاپتھر نیچے کے کھڑے نصب کئے ہوئے پتھر کے اوپر دو دو انچ لمبا بڑھا ہوا ہے اور اس اوپر کے پتھر سے لوگوں کا گزر ہوتاہے یعنی اس پر قدم گرتے ہیں مذکور منصوب پتھر پر ماہ رمضان المبارك ۱۳۳۴ھ کندہ ہے اس کندہ حرفوں پر لوگوں کے قدم گرتے نہیں ہیں تو آیا اس میں کسی طرح کا حرج ہے کیونکہ لوگ رمضان المبارك لفظ قرآن شریف کا ہونے کی بہت بحث کرتے ہیں عوام الناس میں بہت بُری افواہیں پھیل رہی ہیں اور نفاق کی صورت ہے۔

الجواب:

اوّلًا:"رمضان"اور"المبارک"دونوں کا لفظ کلام شریف کے ہیں،ثانیًا: رمضان المبارک"کانام خود واجب التعظیم ہے بلکہ حدیث میں آیا کہ"رمضان"اسماء الٰہیہ سے ہے۔ثالثًا: کچھ نہ ہوتا تو حروف کی تعظیم خود لازم ہے اگر چہ ان میں کچھ لکھا ہو، فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

اذا کتب اسم فرعون اوکتب اسم ابی جھل علی غرض یکرہ

جب فرعون یا ابوجہل کانام لکھا جائے،کسی غرض کے لئے لکھا جائے تو پھر یہ مکروہ(ناپسندیدہ)ہے۔

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن