دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اس تشویش سے فارغ کرنا یوں کہ نہ اپنی برہنگی ہو نہ عورت کی کہ حدیث میں فرمایا:

ولا یتجردان تجرد العیر [1]۔

دونوں(میاں بیوی)گدھوں کی طرح ننگے نہ ہوں(ہمبستری کے وقت)۔(ت)

اور اس وقت نہ رو بقبلہ ہو نہ پشت بقبلہ،عورت چت ہو اور یہ اکڑوں بیٹھے اور بوس وکنار و مساعی و ملاعبت سے شروع کرےجب اسے بھی متوجہ پائے بسم اﷲ الرحمن الرحیم جنبنا الشیطن و جنب الشیطان مارزقتنا[2] (الله تعالی کے نام سے ابتداء جو بیحد رحم کرنے والا مہربان ہے۔اے الله ہمیں شیطان کے وار سے بچائے اور جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا اس میں شیطان کو ہم سے دور رکھے۔ت)کہہ کر آغاز کرے اور اس وقت کلام اور فرج پر نظر نہ کرے۔بعد فراغ فورا جدا نہ ہو یہاں تك کہ عورت کی بھی حاجت پوری ہو ،حدیث میں اس کا بھی حکم ہے۔

 الله عزوجل کی بے شمار درودیں ان پر جنھوں نے ہم کو ہر باب میں تعلیم دی اور ہماری کشتی حاجت دینی ودنیوی کومہمل نہ چھوڑا،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبارك علیہ والہ وصحبہ اجمعین۔

(۲)جائز ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۳: از ریاست جموں کشمیر خاص محلہ رانگریزاں بخانہ منشی ابراہیم براستہ جہلم مرسلہ محمد یوسف صاحب ۲۲ ربیع الاول ۱۳۳۶ھ

اگر کوئی مولوی صاحب مجلس وعظ میں جو کہ قرآن شریف وحدیث شریف سے ہو کہیں کہ ہماری چارپائی دور بچھادو تاکہ ہمارے کان میں آواز وعظ نہ آئے تکبر اور عنادا،تو ایسے شخص کا کیاحکم ہے؟

الجواب:

اگر یہ واقعی ہے کہ وہ واعظ سنی العقیدہ پورا علم صحیح البیان تھا اور اس شخص نے بلاوجہ شرعی محض تکبر وعناد کے سبب وہ الفاظ کہے تو ضرور گنہگار اور سخت مواخذہ کا سزا وار ہوگا۔

" فَمَا لَہُمْ عَنِ التَّذْکِرَۃِ مُعْرِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۹﴾ کَاَنَّہُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۵۰﴾ فَرَّتْ مِنۡ قَسْوَرَۃٍ ﴿ؕ۵۱"

"[3]

انھیں کیا ہواکہ وعظ سے منہ پھیرتے ہیں گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہیں کہ شیر سے بھاگے ہوں۔

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ ابن سعد عن ابی قلابہ حدیث ۴۴۸۶۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۳۴۸

[2] کنز العمال بحوالہ حم،ق عن ابن عباس حدیث ۴۴۸۴۷ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۳۴۵

[3] القرآن الکریم  ۷۴ /۴۹ تا ۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن