30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گنہگار ہوگی تو بہ کرے۔اور اگر اتنے دن پورے ہولئے جتنے دنوں اس سے پہلے بچہ میں آیا تھا اس کے بعد بند ہوا اور چلہ ابھی پورا نہ ہوا تو جب عورت نہالے گی یا ایك نمازکا وقت اس پر گزر جائے گا اس وقت خاوند کے پاس جاسکتی ہے۔ورنہ ہر گز نہیں۔
مسئلہ ۱۳۹: از جالندھر شہر چوك مرسلہ محمد آمین مؤرخہ ۲۴ ذی القعدہ ۱۳۳۵ھ
قطب کی طرف پاؤں کرکے سونا چاہئے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
کوئی حرج نہیں وہ ایك ستارہ ہے ستارے سب طرف ہیں۔فقط
مسئلہ ۱۴۰: از محلہ نالہ بریلی بنن خاں مؤرخہ ۲۸ ذی القعدہ
ایك شخص نے طرف کعبہ شریف کے پیر کئے لیکن اس کوخیال تھا جب اٹھوں گا تو میرا منہ زیارت مقدسہ کی طرف ہوگا میں پڑھتا اٹھوں گا۔
الجواب:
کعبہ معظمہ کی طرف پاؤں کرکے سونا بلکہ اس طرف پاؤں پھیلانا سونے میں ہو خواہ جاگنے میں۔لیٹے ہوخواہ بیٹھے میں۔ہر طرح ممنوع و بے ادبی ہے۔اور یہ اس کا خیال حماقت ہے۔سنت یوں ہے کہ قطب کی طرف سر کرے اور سیدھی کروٹ پر سوئے کہ سونے میں بھی معنہ کعبہ کو ہی رہے۔ہاں وہ مریض جس میں اٹھنے بیٹھنے کی طاقت نہیں اس کی نماز کے لئے ایك طریقہ یہ رکھا گیا ہے کہ پائنتی قبلہ کی طرف ہو اور سرکے نیچے اونچا تکیہ رکھ دیں کہ منہ کعبہ معظمہ کو ہو پھر یہ ضرورت کے واسطے،غیر مریض اپنے آپ کو اس پر قیاس نہیں کرسکتا۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۴۱ و ۱۴۲: مولوی نذیر احمد صاحب ساکن سموہان پر گنہ نواب گنج بریلی مؤرخہ ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسائل مفصلہ ذیل میں:
(۱)بی بی سے ہمبستری کس طرح سنت ہے؟
(۲)دن میں بی بی سے ہمبستر ہونا کیساہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
(۱)جو وقت تمام شرعی ممانعتوں سے خالی ہو اس میں تین نیتوں سے:۱طلب ولد صالح کہ توحید و رسالت شہید دے تکثیر امت مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کرے۔۲عورت کا ادائے حق اور اسے پریشان خاطری وپریشان نظری سے بچانا،۳یا د الٰہی واعمال صالحہ کے لئے اپنے قلب کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع