دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

دیواروں پر کتابت سے علماء نے منع فرمایا ہے کما فی الہندیۃ وغیرھا(جیساکہ فتاوٰی عالمگیری وغیرہ میں ہے۔ت)اس سے احتراز ہی اسلم ہے۔اگر چھوٹ کر نہ بھی گریں تو بارش میں پانی ان پر گزر کر زمین پر آئے گا اور پامال ہوگا غرض مفسدہ کا احتمال ہے او رمصلحت کچھ بھی نہیں لہذا اجتناب ہی چاہئے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۳۸:جناب مولوی صاحب یہ عرض ہے اگر چلے کے اندر عورت مرد سے بولے پھر عورت چالیس دن کا چلہ نہائے تو عورت پاك ہوجائے گی اور نماز روزہ اورقرآن شریف کی عبادتوں کے لائق ہوجائے گی۔چلے کے اندر عورت نے انکار کیا مرد ناراض ہو یا کہے کہ جی میں آتاہے کہ میں نکاح کرلوں،عورت کو ان باتوں کا خیال ہو اور بلوالے اس کا مسئلہ،اس سے بہت ڈر معلوم ہوتاہے۔

الجواب:

بچہ پیدا ہونے کے بعد جس وقت خون بند ہوجائے اگر چلے کے اندر پھر نہ آئے تو اسی وقت عورت پاك ہوجاتی ہے مثلًا فقط ایك منٹ بھر خون آیا پھر نہ آیا تو بچہ پیدا ہونے کے اسی ایك منٹ تك ناپاکی تھی پھر پاك ہوگئی،نہا کے نماز پڑھے روزہ رکھے،پھر اگر چلے کے اندر خون نہ آیا تو یہ نماز روزے سب صحیح ہوگئے اور اگر پھر آگیا تو نمازروزے پھر چھوڑدے۔اب اگر پورے چلے یا اس سے کم پر جا کر بند ہوا تو شروع پیدائش سے اس وقت تك سب دن خون کے سمجھے جائیں گے وہ نمازیں جو پڑھیں بیکار گئیں اوروہ فرضی روزے جو رکھے قضا کئے جائیں گے اور اگر چلے سے بھی باہر جاکر بند ہوا اس سے پہلے بچہ پیدا ہونے میں جتنے دن خون آیا تھا اتنے دن ناپاکی کے سمجھے جائیں گے باقی پاکی کے۔مثلا گھڑی بھر خون آیا اور بندہوگیا پھر پچیس دن بعدآیا اور چالیس دن سے پاؤ گھڑی زیادہ تك آیا کہ شروع پیدائش بچہ سے اس وقت تك چالیس دن پاؤ گھڑی کا عرصہ ہوا تو اس سے پہلے اگر کوئی بچہ نہ ہوا تھا جب تو پورا چلہ ناپاکی کا ہوگا فقط پاؤ گھڑی یا جتنا چلے سے بڑھا استحاضہ ہے اس میں وضو کرکے نماز پڑھ سکتی ہے اور روزہ تو بہر حال روا ہے۔اور اگر پہلے بچہ پر مثلًا بیس دن خون آیا تھا تو بیس دن ناپاکی کے ہیں باقی دن پاکی کے ہیں ان میں نماز روزے نہ رکھے ہوں قضا کرنے ہوں گے یہ حکم ہے۔اور عورتوں میں جو مشہور ہے کہ خون آئے یا بند ہوجائے چلہ پورا ہی کرکے نہاتی ہیں اور جب تك نمازیں قضا کرتی ہیں یہ سخت حرام ہے۔رہا خاوند کے پاس جانا اگر چلہ کے اندر خون بند ہوجائے اور اتنے دنوں سے کم ہو جتنے دن اس سے پہلے بچہ میں آیا تھا تو خاوند کے پاس جانا حرام ہے۔اور اس کا یہ کہنا عورت کسی طرح نہیں مان سکتی مانے گی تو سخت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن