30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کردے توجائز ہوگا یا ناجائز؟ یا جامع مسجد یا عیدگاہ میں چندہ طلب کرنا وقت قراء ت خطبہ کے حکم جواز میں ہے یا عدم جواز میں؟ اور رافضی کی مسجد میں سنی المذہب کا نماز پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟ مکروہ یاغیر مکروہ؟ اگر روافض نے مسجد بنوادی ہے اور اس میں روافض نماز کے واسطے کسی وقت حاجر نہ ہوسکے اور سنی لوگ اس کے گردو پیش سکونت رکھتے ہوں اور اس مسجد میں نماز پنجوقتہ پڑھا کریں تو سنیوں کے واسطے موجب قباحت شرعًا ہے یانہیں؟ نمازاس مسجد میں سنیوں کی بکراہت اد اہوگی یا بلا کراہت؟ اور علماء جو وعظ مساجد جامع یا غیر جامع میں کہتے ہیں اور حاضرین کو پند ونصائح سناتے ہیں اور وہ ان کی خدمت وتواضع نقود وغیرہ سے کرتے ہیں یہ آمدنی ان کو جائز ہے یا ناجائز؟ اور بعضے صرف حمد ونعت پڑھتے ہیں اور سامعین ان کی خدمت گزاری نقد وجنس سے کرتے ہیں یہ امر مساجد وغیر مساجد میں مباح و درست ہے یانہیں اور یہ آمدنی ان کے واسطے درجہ جواز میں ہے یا عدم جواز میں؟ یہ لوگ ماتحت آیہ کریمہ " اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ "[1](یہی وہ لوگ ہیں کہ جنھوں نے دنیاوی زندگی کو آخرت کے بدلے میں خریدلیا ہے۔ت)کے داخل ہیں یا خارج؟ اس سے تین حاملین کہ مقصود طرفین الصاع اور انتفاع اور نفع رسانی اور مہمان نوازی اور مسافر پروری ہو،بینو ا توجروا(بیان فرمائیے اجر پائیے۔ت)
الجواب:
خطبہ کے وقت چندہ مانگنا خواہ کوئی بات کرنا حرام ہے اور خالی وقت میں مسجد یا اور کسی دینی کام یا کسی مسلمان حاجتمند کے لئے مانگے جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل نہ آئے سنت سے ثابت ہے اور اپنے لئے مانگنے کی مسجد میں اجازت نہیں،روافض کی بنائی ہوئی مسجد شرعًا مسجد نہیں نماز ایسی ہوگی جیسے کسی گھر میں اگر محلہ میں کوئی مسجد اہلسنت کی ہے تو اسے چھوڑ کر اس میں پڑھنا ترك مسجد ہوگا اور ترك مسجد بلاعذر شرعی جائز نہیں۔حدیث میں ہے:
|
لاصلٰوۃ لجارا المسجدالا فی المسجد [2]۔ |
مسجد کے پڑوسی کی نماز سوائے مسجد نہیں ہوتی۔(ت) |
اور اگر کوئی مسجد نہیں تو اپنی مسجد بنائیں یا اسی کو مول لےکر وقف کردیں اس میں تین صورتیں ہیں اگر وعظ کہنے اور حمد ونعت پڑھنے سے مقصود یہی ہے کہ لوگوں سے کچھ مال حاصل کریں تو بیشك اس آیہ الکریمہ کے تحت میں داخل ہیں اور حکم " وَلَا تَشْتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫"[3](میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع