30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
سونے سے اٹھ کر ہاتھ دھوکر کلی کرلے اس کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے،اگر منہ میں حقہ وغیرہ کی بدبو ہو یا کوئی کھانے پینے کی چیز ہو تو بغیر کلی کئے تلاوت نہ کرے جو استاد ایسا کرتے ہیں برا کرتے ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۲۴: از موضع منصور پور متصل ڈاك خانہ قصبہ شیش گڈھ بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ محمد شاہ خان ۳۰محرم۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر صاحبان کو دیکھا گیا ہے کہ کعبہ شریف کی جانب پشت کرکے دیوا رمسجد کے سہارے سے بیٹھ کر تسبیح وغیرہ پڑھتے ہیں ایسے صاحبان کے واسطے کیا حکم ہے؟
الجواب:
یہ نامناسب ہے حدیث میں ہے:
|
افضل المجالس مااستقبل بہ القبلۃ [1]واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
سب میں بہتر نشست رو بہ قبلہ ہے۔(ت)والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۲۵ و ۱۲۶: مسئلہ حافظ عبدالطیف صاحب مدرس مدرسہ حنفِیہ سہسوان از سہسوان ۲۸ صفر ۱۳۳۲ھ
(۱)مصحف مجید جو نہایت بوسیدہ ہوجائے اس کو اولٰی دفن یا احراق اور اگر دفن ہو تو کس جگہ؟
(۲)اسبند پر بعض حفاظ کوئی آیت پڑھ کر پھونکتے ہیں پھر وہ جلایا جاتاہے یہ فعل کیسا ہے؟ بینوا تو جروا(بیان فرمائے اجر پائے۔ت)
الجواب:
(۱)مصحف کریم کا احراق جائز نہیں نص علیہ فی الدرالمختار(درمختار میں اس کی صراحت کی گئی ہے۔ت)بلکہ حفاظت کی جگہ دفن کیا جائے جہاں پاؤں نہ پڑیں،اور اگر تھوڑے اوراق ہوں تو اولٰی یہ ہے کہ مسلمانوں کے بچوں کو ان کی تعویذ تقسیم کردئے جائیں۔
(۲)اسپند پر کوئی آیت دم کرکے جلانے میں حرج نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۲۷ و ۱۲۸: از دانا پور کمپ مسئو لہ پیر خیر شاہ صاحب ۲۹ صفر ۱۳۳۲ھ
(۱)زید اپنی زوجہ کی پستان منہ میں رکھ کر جماع کرتاہے اور کہتا ہے کہ لذت زیادہ حاصل ہوتی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع