دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

(۱)جبکہ اس وقت مسجد میں کوئی نہیں آتا چراغ جلانا فضول وممنوع ہے خصوصا جبکہ لالٹین کی روشنی ہوتی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

(۲)مسجد کے روپیہ سے اپنے چچا کی قبر پکی بنانا حرام تھا اور دھوکا دے کر لینا اور بھی سخت حرام،ایسا شخص فاسق فاجر مرتکب کبائر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

(۳)زید کا قول غلط ہے مسجد میں قرآن عظیم کی تلاوت بیشك جائز ہے اور کسی کے نماز وظیفہ میں خلل نہ آئے تو بآواز پڑھنا بھی جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

(۴)مسجد کاا سباب پر اگندہ اور مسافروں اور طلباء کوناحق تکلیف دینا حرام ہے۔اور بے اعتکاف کے مسجد میں سونے کی اجازت نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۱:                بعد نماز فجر اور آفتاب طلوع ہونے سے قبل قرآن شریف کی تلاوت کرنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

بیشك جائز ہے بلکہ بہت اعلی وقت ہے جبکہ آفتاب طلوع نہ کرے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۲:                              از افریقہ حاجی عبدالله ویعقوب علی               ۲۴ محرم ۱۳۳۱ھ

راستے میں چلے جانا اور قرآن مجید پڑھتے جانارستے میں نجس مکان بھی آتے ہیں جن کی بد بو سے چلنا بھی مشکل ہوتاہے کیا ایسے مکانوں سے چلے جانا اور قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

راستے میں قرآن شریف کی تلاوت دوشرط سے جائز ہے۔ایك یہ کہ وہاں کوئی نجاست نہ ہون،دوسرے یہ کہ راہ چلنا اسے قرآن عظیم پڑھنے سے غافل نہ کرے جہاں نجاست یا بدبو ہو وہاں خاموش رہے جب وہ جگہ نکل جائے پھر پڑھے،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(اور الله تعالٰی سب سے زیادہ جانتا ہے اور اس بزرگی والے کا علم سب سے زیادہ کامل اور زیادہ پختہ ہے۔ت)

مسئلہ ۱۲۳:                             از سرنیاں ضلع بریلی مرسلہ امیر علی صاحب قادری       ۴ رجب ۱۳۳۱ھ

سونے سے اُٹھ کر آیۃ الکرسی پڑھنا کیساہے بعض استاد حقہ پیتے ہیں اور شاگرد کو پڑھاتے جاتے ہیں۔بینوا توجروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن