30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
قبر پر اذان کہنے میں میت کا دل بہلتا اور اس پر رحمت الٰہی کا اترنا اور سوال جواب کے وقت شیطان کا دور ہونا اور ان کے سوا اور بہت فائدے ہیں جن کی تفصیل ہمارے رسالہ"ایذان الاجر فی اذان القبر"میں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۱۷ تا ۱۲۰: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
(۱)زید فجر کے بعد پانچ بجے کے مسجد میں چراغ بغرض رونق وزینت مسجد،نہ کہ بغرض تلاوت اور مطالعہ کتب دینیہ جلادیتاہے حالانکہ روشنی کی اس وقت ضرورت نہیں ہوتی ہے کیونکہ نمازیوں کی آمد پونے چھ بجے اور جماعت بعد چھ بجے طلوع روشنی صبح صادق میں ہوتی ہے اور علاوہ اس کے سرکاری لالٹین کی روشنی تینوں دروں میں مسجد کے اور صحن میں کافی طور سے ہوتی ہے عمرو جو مہتمم قدیم مسجد کا ہے اور سیکڑوں روپیہ اپنی کوشش موفورہ سے فراہم کرکے مسجد کی ترمیم ودیگر اخراجات میں لگاتارہا ہے بلکہ اب بھی مرمت کرارہا ہے زید کو اس وقت کے فضول بلا ضرورت چراغ جلانے سے منع کرتا ہے اور کہتاہے کہ مسجد کے مال میں اسراف نہ چاہئے مگر زید نہیں مانتا پس ایسی صورت میں چراغ جلانا چاہئے یا نہیں؟
(۲)زید نے مسجد کی مرمت کے نام سے مسلمانوں سے کچھ چندہ جمع کیا اور عمرو مہتمم سے بھی دس روپیہ مرمت کے بہانے سے لئے جو اس کے پاس مرمت مسجد کے لئے رکھے تھے اس روپیہ سے اپنے چچا کی قبر جو مسجد سے باہر تھی پختہ بنواکر مسجد کے اندر داخل کرلی اور بقیہ روپیہ خورد ونوش کرلیا حساب نہیں سمجھا یا مسجد کی مرمت کا روپیہ قبر یا اپنے صرف میں لانا کیساہے اور وہ شخص شرعًا کسی مواخذہ کے قابل ہے؟ بینوا توجروا۔
(۳)زید کہتا ہے کہ تلاوت قرآن مجید مسجد کے اندر گناہ،نہیں چاہئے۔عمرو کہتا ہے کہ گناہ نہیں ہے۔اگر جماعت ہوتی ہو یا کوئی نماز پڑھتا ہو تو دل میں آہستہ پڑھنا اور جبکہ یہ امر مانع نہ ہوں تو بآواز پڑھنا بھی جائز ہے گناہ نہیں،زید کا قول درست ہے یاعمرو کا؟ بینوا توجروا
(۴)زید اپنا اثاث البیت مسجد کے حجرہ میں رکھ لیتا ہے جس سے مسجد کے اسباب کو پراگندگی اور مسافروں اور طلباء کو تکلیف ہوتی ہے اور بہنوئی اس کا اکثر اوقات مسجد کے اندر سورہتا ہے یہ فعل زید کا کیسا ہے؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع