دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۱۱۵:                               از کلکتہ دھرم تلا ۱۲۴                  مرسلہ جناب محمد یونس صاحب ۸رجب ۱۳۲۷ھ

علمائے دین سے سوال یہ ہے کہ اس شخص کا کیاحال ہے کہ عمرو دو زوجہ رکھتا ہے اور دونوں سے مباشرت ایك مکان میں بے پردہ کرتا ہے اور جو اس سے کہا جاتاہے تو کہتا ہے اپنی بی بی سے کیا حجاب۔

الجواب:

یہ امر مکروہ وبے حیائی ہے مرد کو بی بی سے حجاب نہیں تو بی بی کو بی بی سے تو ستر فرض ہے اور حیا لازم ہے۔بحرالرائق وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

یکرہ ان یطأ احدھما بحضرۃ الاخرٰی حتی اوطلب وطاھألم یلزمھا الاجابۃ ولا تصیر فی الامتناع ناشرۃ ولا خلاف فی ھذہ المسائل [1]۔

دو بیویوں میں سے کسی ایك سے دوسری کی موجودگی میں ہمبستری کرنا مکروہ ہے اگر شوہر ایك بیوی سے دوسری بیوی کی موجودگی میں اس قسم کا تقاضا کرے تو بیوی کے لئے اس کا تقاضا پورا کرنا ضروری نہیں،اور اس انکار یا رکاوٹ کے سبب وہ نافرمان نہیں ہوگی۔ان مسائل میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔(ت)

ردالمحتار شرح ملتقی اس میں امام قاضیخاں اس میں منتقی امام حاکم الشہید سے ہے:

یکرہ للرجل ان یطأ امرأتہ وعندھا صبی یعقل او اعمٰی اوضرتھا اوامتھا او اٰمتہ [2]۔

کسی ذی عقل وذی فہم بچے،کسی اندھے،اپنی بیوی کی سوکن اور اپنی یا بیوی کی لونڈی کی موجودگی میں بیوی کے ساتھ ہمسبتر ہونا مرد کے لئے مکروہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۱۶:                                بہیڑ ضلع بریلی مرسلہ طابل حسین خان                        ۲۷ ذی الحجہ ۱۳۲۲ھ

قبر پر اذان کہنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان کیجئے اور ثواب حاصل کیجئے۔ت)


 

 



[1] بحرالرائق کتاب النکاح باب القسم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳ /۲۲۱،فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح الباب الحادی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۳۴۱

[2] ردالمحتار کتاب النکاح با ب القسم داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۴۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن