دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

قتل ہوئے ہیں اور ان کے علاوہ جن کے قتل میں میری شراکت اور معاونت ہوئی وہ مزید ہیں۔(ت)

امام ابن حجر مکی کف الرعاع عن محرمات اللہو والسماع میں فرماتے ہیں:

قال جمع من الشافعیۃ والمالکیۃ منھم الاذرعی فی توسطہ والقرطبی فی شرح مسلم الغناء انشادا و استما عا علی قسمین القسم الاول مااعتاد الناس استعمالہ لمحاولۃ عمل وحمل ثقیل وقطع مفاوز سفر ترویحا للنفوس وتنشیطا لھا کحداء الاعراب بابلھم وغناء النساء لتسکین صغار ھن ولعب الجواری بلعیھن فھذا اذا سلم المغنی بہ من فحش وذکر محرم کو صف الخمور و الغینات لا شك فی جوازہ ولا یختلف فیہ وربما یندب الیہ اذا نشط علی فعل خیر کالحداء فی الحج الغزو،ومن ثم ارتجز صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ھوالصحابۃ رضوان اﷲ تعالٰی علیہم فی بناء المسجد وحفر الخندق وغیرھما کما ھو مشہور وقد امر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نساء الانصار ان

شوافع اور مالکیہ کے ایك گروہ نے فرمایا ان میں سے امام اذرعی نے توسط میں اور قرطبی نے شرح صحیح مسلم میں فرمایا:راگ،گانا اور سننا،اس کی دوقسمیں ہیں۔پہلی قسم وہ ہے جس کے استعمال کی لوگوں کو عادت ہے کوئی کام کرتے ہوئے بھاری وزن اٹھاتے ہوئے،سفر طے کرتے ہوئے بیابان سے گزرتے ہوئے سواریوں کو تیز قدم کرنے کے لئے دیہاتیوں کا حدی خوانی کرنا،اپنا دل بہلانے اور تسکین وراحت پہنچانے کے لئے خوش الحانی کے ساتھ نغمہ سنج ہونا اور اشعار پڑھنا بشرطیکہ فحش گوئی پر مبنی نہ ہو یہ ہر گز منع نہیں،عورتوں کا بچوں کو بہلانے اور سلانے کے لئے لوریاں دینا،گیت الاپنا اور باندیوں کا کھیل تماشا کرنا بوجہ حد سے تجاوز نہ کرنے کے جائز ہے۔حد سے تجاوز کرنے سے مرادشراب کی تعریف، گانے والی عورتوں کا تذکرہ وغیرہ ہے۔یہ امور اگر نہ ہوں تو حدی خوانی کے جائز ہونے میں کوئی شبہہ نہیں،اور اس میں کوئی اختلاف بھی نہیں بلکہ بعض حالات میں یہ فعل مندوب ہوتا ہے یعنی اچھے کام کے لئے راغب کرے جیسے حج، جہاد وغیرہ میں حدی خوانی یہی وجہ ےہ کہ تعمیر مسجد نبوی اور خندق کھودے جانے کے موقع پر خود آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن