دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الصلٰوۃ والسلام ان یقع فی قلوبھن حداؤہ وقیل نھاہ لان النساء یضعفن عن شدۃ الحرکۃ)قال الدمامینی وحملہ ھذا اقرب الی ظاھر لفظہ من الحمل علی الاول [1]اھ ملخصا۔

کجاووں کے قریب جا کر حدی خوانی کرتے،چنانچہ بخاری ومسلم میں حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ کی روایت ہے کہ حضرت انجشہ نے حجۃ الوداع کے موقع پر عورتوں کی سواریوں کے پا س جا کر حدی خوانی کی،جس کے نتیجے میں اونٹ تیز رفتار ہوگئے،اس پر حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا اے انجشہ! کانچ کی شیشیوں کے ساتھ نرمی اختیار کرو،تمھیں معلوم ہونا چاہئے کہ تمھارے ساتھ کانچ کی شیشیاں(بوتلیں)بھی ہیں(مراد عورتیں ہیں)کہیں جلدی ٹوٹ نہ جائیں آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے عورتوں کو کانچ کی بوتلوں سے تشبیہ دے کر یہ اشارہ فرمایا وہ حدی خوانی اور خوش الحانی سے متاثر نہ ہوجائیں اور یہ مفہوم بھی ہے کہ سواریوں کے بوجہ حدی خوانی تیز رفتار ہوجانے سے وہ کہیں گھبرانہ جائیں کیونکہ وہ فطرتا کمزور ہوتی ہیں،علامہ دمامینی نے فرمایا اس کو ظاہری الفاظ پر حمل کرنا بنسبت قول اول کے زیادہ مناسب ہے اور موزوں ہے اھ ملخصا(ت)

اصابہ فی معرفۃ الصحابہ میں ہے:

روی البغوی باسناد صحیح عن محمد بن سیرین عن انس قال دخلت علی البراء بن مالك وھو یتغنی فقلت لہ قد ابدلك اﷲ ما ھو خیر منہ فقال اترھب ان اموت علی فراشی لا واﷲ ماکان اﷲ لیحرمنی ذٰلك وقد قتلت مانۃ منفردا سوی من شارکت فیہ [2]۔

امام بغوی باسناد صحیح محمد بن سیرین کے حوالے سے حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں انھوں نے فرمایا میں حضرت براء بن مالك کے پاس گیا وہ خوبصورت انداز میں اشعار پڑھ رہے تھے میں نے ان سے کہا بلاشبہہ الله تعالٰی نے اس کے بجائے ااپ کو وہ چیز عطا فرمائی ہے جو اس سے کہیں بہتر ہے(یعنی قرآن مجید)فرمایا کیا تمھیں یہ خوف ہے کہ میں اپنے بستر پر ہی مرجاؤں گا خدا کی قسم ایسا نہیں ہوگا کیونکہ الله تعالٰی ایسا نہیں کہ مجھے شہادت سے محروم کردے ایك سو کافر تو خود میرے ہاتھوں

 


 

 



[1] المواھب اللدینہ المقصد الثانی الفصل الرابع ۲ /۱۶۳ وشرح الزرقانی علی المواھب للدنیۃ ۳ /۳۷۶ و ۳۷۷

[2] الاصابہ فی تمیز الصحابۃ حرف الباء ترجمہ ۶۲۰ البراء بن مالک دار صادر بیروت ۱ /۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن