دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

تعالٰی علیہ وسلم باہزاراں جاہ وجلال داخل مکہ ہوا ہے عبدالله بن رواحہ رضی الله تعالٰی عنہ آگے آگے رجز کے اشعار سناتے کافروں کے جگہ پر تیر رساتے جارہے تھے امیر المومنین عمر رضی الله تعالٰی عنہ نے منع کیا کہ اے ابن رواحہ! رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے آگے اور الله جل جلالہ کے حرم کیں یہ شعر خوانی۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:پڑھنے دو کہ یہ ان پر تیروں سے زیادہ کار گر ہے۔اور ایك حدیث میں آیا ارشد فرمایا:اے عمر! ہم سن رہے ہیں تم بھی خاموش رہو بالجملہ ممانعت منازعت جو کچھ ہے گانے میں ہے یا معاذالله اشعار ہی خود بُرے ہوں اگر چہ بظاہر نعت و حقیقت کا نام ہو جیسے بے قیدوں کے خلاف شرع شعر کو توہین انبیائے کرام وملائکہ عظام علیہم الصلٰوۃ والسلام بلکہ تنقیص شان سیدالانام علیہ وعلی آلہ افضل الصلٰوۃ والسلام بلکہ گستاخی وبے ادبی بار گاہ عزت ذی الجلال والاکرام کچھ اٹھانہ رکھیں اور نعت و منقبت کا نام بد نام یا محل محل فتنہ خواہ فطنہ فتنہ ہو جیسے زن اجنبیہ کا مردوں کے جلسے میں خوش الحانی کرنا یا خارج سے امور نامشروعہ کا قدم درمیان ہو مثلا مزامیر،تالیاں،لچکا،توڑا،بھاؤ،بتانا جیسے آج کل بعض بے شرم واعظان نیچری مشرب آزادی مذہب نے اپنی مجلس گرم کرنے کا اندازبنا رکھا ہے۔اشعار گائیں مثنوی مولانا روم کے اور رنگ رچائیں مثنوی میر حسن کی دھوم کے الی غیر ذٰلك من المحذورات والمجتنبۃ والمحظورات المتجلیۃ(ا سکے علاوہ اجتناب کردہ محرمات اور لائے ہوئے ممنوعات ہیں۔ت)یہ تیرہ وتیرہ برت کہ جو چاہے حلال کو حرام کرے ورنہ سادہ خوش الحانی کے ساتھ جائز شعر خوانی کے جواز میں اصلا جائے کلام نہیں بلکہ اشعار مجموعہ بہ نیت محمودہ اعمال محمودہ ہیں معدود باعث اجر وضائے رب ودود ہیں۔مواہب اللدنیہ وشروح علامہ زرقانی میں ہے:

کان یحدوبین یدیہ علیہ الصلٰوۃ والسلام فی السفر عبداﷲ بن رواحۃٰ الامیر المستشھدبموتۃ ای یقول الحداء بضم المھملۃ وھو ا لغناءللابل(وفی الترمذی عن انس انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ

حضرت عبدالله بن رواحہ سفر میں حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے سامنے حدی خوانی کیا کرتے تھے یہ امیر لشکر تھے جو غزوہ موتہ شہید ہوئے کان یحدو ای یقول الحداء بعضم المھملۃ وھو الغناء للابل)یعنی"کان یحدو"کے معنی ہیں وہ اونٹوں کی تیز رفتاری کے لئے خوش الحانی سے گیت گایا کرتے تھے،الحداء بے نقطہ صرف"ح"کی پیش کے ساتھ اونٹوں کے لئے گیت گانے کو

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن