30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
ریا تحسین صوت(آواز کو بنا سنوار کرخوبصورت بنا کر پڑھنا)میراخیال ہے کہ کوئی بھی اس کو منع کرنے والا نہ ہوگا۔پھر آخر تك وہی کلام دہرایا گیا جو گزر چکا ہے۔(ت) |
اشعار حسنہ محمودہ کا پڑھنا جن میں حمد الٰہی ونعت رسالت پناہی جل جلالہ وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم ومنقبت آل واصحاب واولیاء وعلمائے دین رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین بروجہ صحیح اور نجیع مقبول شرعی یا ذکر موت وتذکیر آخرت واہوال قیامت وغیر ذٰلك مقاصد شرعیہ ہو قطعا جائز وروا اور خود زمانہ اقدس حضور پر نورسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے آج تك تمام ائمہ دین وعباد الله الصالحین میں رائج دیا ہے۔صحیح بخاری شریف میں ام المومنین صدیقہ بنت الصدیق صلی الله تعالٰی علٰی زوجہا الکریم و ابیہا وعلیہا وسلم سے ہے:
|
قالت کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اﷲ یؤید حسان بروح القدس مانا فح او فاخر عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]۔ |
یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حسان بن ثابت انصاری رضی الله تعالٰی عنہ کے لئے مسجد اقدس نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں منبر بچھاتے حسان اوپر کھڑے ہو کر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے فضائل ومفاخر بیان کرتے حضور کی طرف سے طعنا ئے کفا کا رد کرتے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے جب تك حسان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طر ف سے اس مفاخرت یا مدافعت میں مشغول رہتاہے الله عزوجل جبریل امین سے اس کی مدد فرماتا ہے۔ |
پھر ظاہر کہ وعظ کے اشعار حدیث کے ترجمے اس قسم میں داخل ہیں تو ایسی شعر خوانی کا جواز بالیقین ہے اور جب خوش الحانی خودقرآن عظیم میں مطلوب ومندوب ہوئی تویہ شعر ہے یہاں اگر الحان کے لئے مدقصر وحرکات وسکنات وغیرہ ہئیات حروف میں کچھ تغیر بھی ہو تو حرج نہیں جب کہ صرف سالہ دہ خوش الحانی ہوا ور تمام منکرات شرعیہ سے خالی اس قدر بھی احکام شدید مذکورہ تکفیر و زوال نکاح میں تقریبا ویسی ہی ناپاکی وبیباکی ہے حلال کو حرام مسلمان کو کافر بتانا کس شریعت نے مانا اس قدر کو عرف میں پڑھنا کہتے ہیں نہ کہ گانا کہ موسیقی کے اوزان مقررہ نغمان محررہ طرقات مطربہ قرعات معجبہ اتار چڑھاؤ زیرو بم تان گٹکری تال سم کی رعایت سے رنڈیوں ڈومنیوں مراثیوں ڈھاریوں نقالوں قوالوں وغیرہم میں معمول اور باوضع شرفاء مہذبین صنعا میں معیوب ومخذول محمود ومباح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع