دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ماتصنع فیما نص علیہ فی البزازیۃ وغیرھا من کتاب الاستحسان قراء ۃ القراٰں بالالحان معصیۃ والتالی والسامع اٰثمان قلت محلہ اذ اخرج لفظ القراٰن عن صیغتہ بادخال حرکات فیہ اواخراج حرکات منہ او قصر ممدود او مد مقصور اوتمطیط یخفی بہ القظ او یلبس بہ المعنی فھو دراء یفسق بہ القاری ویأثم بہ المستمع لانہ عدل بہ عن نھجہ القویم الی الاعو جاج واﷲ تعالٰی یقول قراٰنا عربیا غیر ذی عوج وان لم یخرجہ اللحن عن لفظہ قرأتہ علی ترتیلہ کان مباحا لانہ زاد بالحانہ فی تحسینہ ویؤید ذٰلك تفسیر کثیر من علمائنا التغنی فی کلام ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما فی الاذان بالتطریب الذی ھو اخراج الکلام عن موضوعہ الاصلی و صیغتہ واماتحسین الصوت فلا اظن ان قائلا ما یمنعہ [1]الی اٰخر مامر۔

حرام ہے اھ اگر تو یہ کہے کہ بزازیہ وغیرہ کی"کتاب الاستحسان"میں بیان کردہ صراحت کا کیا جواب ہوگا جس میں یہ مذکور ہے کہ قرآن مجید غیرموزوں لہجوں کے ساتھ بگاڑ کر پرھنا گناہگار ہوں گے،میں کہتاہوں اورجواب دیتا ہوں کہ اس کا محل یہ ہے کہ جب لفظ قرآن کو اس کے مخرج سے نکالتے ہوئے اس میں کچھ حرکات داخل یا خارج کردے یا حروف ممدودہ کو مختصر کردے یا غیر ضروری درازی کردے جس سے لفظ کی ہیئت بدل جائے یا اس کے معانی میں اشتباہ پیدا ہوجائے تو ایسا کرنا حرام ہے اس طرح کاپڑھنے،والا فاسق اور سننے والا گنہ گار ہوگا کیونکہ اس طرح کرنے سے اس نے اس لفظ کو اس کے درست مقام سے ہٹا کر بدل ڈالا،جبکہ الله تعالٰی کا ارشاد ہے کہ یہ عربی زبان میں قرآن ہے جس میں بالکل کجی اور ٹیڑھا پن نہیں ہے۔اور اگر لہجہ اس لفظ کو اس کی ترتیل کے مطابق پڑھتے ہوئے نہ نکالے تو یہ مباح ہے کیونکہ اس نے اپنے لہجہ سے اس کے حسن میں اضافہ کیا ہے اور اس کی تائید تغنی کی اس تفسیر سے ہوتی ہے جو متعدد علماء کرام نے حضرت عبدالله ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما کے کلام التطریب فی الاذان سے فرمائی ہے یعنی وہ اذن میں تطریب کیا کرتے تھے،اور اصل تطریب کلام کو اس کے ٹھکانے اور صیغے سے نکالنے کا نام ہے(اوریہاں صرف خوش الحانی سے آواز بلند کرنا ہے)

 


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الکراھیۃ والاستحسان دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن