دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

من لم یتغن بالقراٰن فلیس منا رواہ ابوداؤد باسناد جید قال جمھور العلماء معنی لم یتغن لم یحسن صوتہ [1]الخ۔

جو کوئی خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید نہ پڑھے وہ ہمارے طریقے پر نہیں۔امام ابوداؤد نے جید سند کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے جمہور علماء کرام کہتے ہیں کہ لم یتغن کا مفہوم لم یحسن صوتہ یعنی اچھی اور خوبصورت آواز کے ساتھ نہ پڑھنا ہے الخ(ت)

اسی میں ہے:

اما تحسین الصوت فلا اظن ان قائلا مایمنعہ لعدم وجہہ بل کان جماعۃ من السلف یطلبون من اصحاب القرأۃ بالاصوات الحسنۃ ان یقرؤا وھم یستمعون وھذا متفق علی استحبابہ وھو عادۃ الاخیار والمتعبدین وعباداﷲ الصالحین [2]۔

جہاں تك اچھی اور خوبصورت آواز کا تعلق ہے تو میں نہیں خیال کرتا کہ کوئی اس سے منع کرتا ہو اس لئے کہ اس ممانعت کی کوئی وجہ نہیں بلکہ سلف میں ایك جماعت ایسی ہونی ہے جو پڑھنے والوں سے اچھی آواز کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کا مطالبہ اور تقاضہ کیاکرتی تھی تاکہ وہ لطف اندوز ہوں چنانچہ اس کے مستحب ہونے پر اتفاق پایا جاتاہے اور یہ اچھے لوگوں، عبادت گزاروں اور الله تعالٰی کے نیك بندوں کی عادت اور روش رہی ہے۔(ت)

تو ایسے امر محمود ومسعود کی تحسین پر جو خود ائمہ رسول کو محبوب اورباجماع صحابہ وتابعین وائمہ دین مستحسن ومندوب ہے معاذالله کفر وبطلان نکاح کا حکم دینا خیال کیجئے کہاں تك پہنچتاہے فرق اجماع امت ہے تکفیر جملہ امت کی خبر دیتاہے۔خود ان قائلوں کو چاہئے کہ بعد توبہ اپنی عورتوں سے نکاح جدید کریں ہاں معاذالله بالقصد راگنی پر قرآن عظیم ٹھیك کرنا اس کی درستی کو بے جگہ مدیا حرکت یا غنہ وغیرہا بڑھانا گھٹانا تانیں لینا یہ ضرور حرام اور اس کی تحسین اس پر سبحانہ الله وافریں اس سے زیادہ حرام تر ومجمع آثام ہے والعیاذ بالله تعالٰی(الله تعالٰی کی پناہ۔ت)حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الکراھیۃ والاستحسان دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۱۷۷ و ۱۷۶

[2] فتاوٰی خیریہ کتاب الکراھیۃ والاستحسان دارالمعفرۃ بیروت ۲ /۱۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن