30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بالقراٰن یجھربہ،رواہ الائمۃ احمد والبخاری[1] ومسلم وابوداؤد والنسائی وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
پڑھنے کو جو خوش الحانی سے کلام الٰہی کی تلاوت بآواز کرتاہے۔ (ائمہ کرام مثلا امام احمد،بخاری،مسلم،ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
دوسری حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ﷲ اشدا اذ نا الی الرجل احسن الصوت بالقراٰں یجھر بہ من صاحب القینۃ الی قینۃ،رواہ ابن ماجۃ [2]وابن حبان والحاکم وقال صحیح علی شرطھما والبیھقی کلھم عن فضالۃ بن عبید رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
یعنی جس شوق ورغبت سے گانے کا شوقین اپنی گائن کنیز کا گانا سنتاہے بیشك الله عزوجل اس سے زیادہ پسند ورضا واکرام کے ساتھ اپنے بندے کا قرآن سنتا ہے جو اسے خوش آوازی سے جہر کے ساتھ پڑھے(ابن ماجہ،ابن حبان اور حاکم نے اس کو روایت کیا ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں کی شرط پر صحیح ہے اور امام بیہقی نے بھی اس کو روایت کیا ہے تمام نے حضرت فضالہ بن عبیدرضی الله تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کو روایت فرمایا ہے۔(ت) |
تیسری حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
تعلموا کتاب اﷲ وتعاھدوہ وتغنوا بہ،رواہ الامام [3] احمد عن عقبۃ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
قران مجید سیکھو اور اس کی نگہداشت رکھو اسے اچھے لہجے پسندیدہ الحان سے پڑھو،(امام احمد نے حضرت عقبہ بن عامر رضی الله تعالٰی عنہ کی سند سے اس کو روایت کیا ہے۔ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن ۲ /۷۵۱ وصحیح مسلم کتاب فضائیل القرآن ۱ /۲۶۸،سن ابی داؤد باب کیف یستحب الترتیل فی القرائۃ ۱ /۲۰۷
[2] المستدرک للحاکم کتاب فضائل القرآن دارالفکر بیروت ۱ /۵۷۱،سنن ابن ماجہ باب فی حسن الصوت بالقرآن ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۹۶،السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الشہادات تحسین الصوت القراٰن دار صادر بیروت ۱۰ /۲۳۰
[3] مسند امام احمد بن حنبل حدیث عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۱۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع