30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حضرت مولانا صاحب بریلوی معظمنا ومکرمنا ادامہ الله المنان علی رؤس اھل الایمان من الانس والجان بطول حیاتہٖ من بعد آداب تسلیمات خادمانہ دست بستہ معروض خدمت فیٖضد رجت بوجہ تکلیف دہی جناب قبلہ وکعبہ یہی ہے کہ یہاں ایك بہت بڑا فساد ایك امر میں پھیلا ہوا ہے اور فیصلہ اس کا یہاں علماء وجہلا نے آں قبلہ کی تحریر مبارك پر رکھا ہے لہذا جناب تکلیف فرمایا کر اس کا جواب مع دلائل روانہ فرمائیں۔
نحمدہ،ونصلی علی رسول الکریم،کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس باب میں کہ ایك شخص واعظ ہے اور وعظ کے درمیان اشعار مدحیہ نبوت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم خوش الحانی کے ساتھ پڑھتا ہے یا وعظ میں حدیثوں کا ترجمہ لحن کے ساتھ نظم میں پڑھتا ہے اور درمیان میں قرآن شریف کی آیات کا لحن عرب میں پڑھتاہے۔آیا اس طرح کا پڑھنے والا گنہگار تو نہ ہوگا؟ اور کوئی شخص قرآن شریف کو ذرا بھی لحن کے ساتھ پڑھے گا یا قصائد حسنہ وترجمہ حدیث نظم کو جیسے کہ اکثر اطفال وجوان وپیر قصائد وغیرہ زور سے پڑھتے ہیں اور اسی کے سننے والے اگر اس پر تعریف کریں یا واہ واہ یا سبحان الله کہیں گے تو کافر ہوجائیں گے اور ان کی عورتیں نکاح سے باہر ہوجائیں گی یا نہیں؟ یہبات صحیح ہے یا غلط؟ بینواتوجروا
الجواب:
یہ حکم تکفیر وزوال نکاح صریح غلط وخطا سخت مردود وناسزا شرع مطہرہ پر کھلا افتراء مسلمانوں کو ناحق ناروا۔کافر بنائنے پر اجترا ہے۔ایسا کہنے والوں پر توبہ فرض ہے قرآن عظیم خوش الحانی سے پڑھنا جس میں لہجہ خوشنما دلکش پسندیدہ،دل آویز،غافل دلوں پر اثر ڈالنے والا ہو،اور معاذالله رعایت اوزان موسیقی کے لئے ہیئت نظم قرآنی کو بدلا نہ جائے،ممدود کا مقصور مقصور کا ممدود نہ بنایا جائے،حروف مد کو کثیر فاحش کشش جسے اصطلاح موسیقیان میں تان کہتے ہیں نہ دی جائے زمزمہ پیدا کرنے کے لئے بے محل غنہ ونون نہ بڑھا جائے،غرض طرز ادا میں تبدیل وتحریف راہ نہ پائے بیشك جائز ومرغوب بلکہ شرعًا محبوب ومندوب بلکہ بتاکید اکید مطلوب اعلٰی درجہ کی زمانہ صحابہ وتابعین وائمہ دین رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین سے آج تك اس کے جواز و استحسان پر اجماع علماء ہے۔
صحیح حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مااذن اﷲ لشیئ مااذن لنبی حسن الصوت یتغنی |
الله تبارك وتعالٰی کس چیز کو ایسی توجہ ورضا کے ساتھ نہیں سنتا جیسا کسی خوش آواز نبی کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع