دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

گناہ ہیں اور صورت ثانیہ میں جہاں مقصود سنانا ہے اگر قول احوط پر عمل کیجئے تو چند آدمیوں کا معا آواز سے پڑھنا صریح حرام ہے اوراگر توفیق مذکور پر نظر کی جائے تو جب بھی یہ صورت سب پر لزوم خاموشی کی ہے اور اگر اس سے قطع نظر کرکے قول اوسع ہی لیجئے تاہم اس صورت کے بدعت وشنیع ہونے میں کلام نہیں۔آوازیں ملاناگانے وغیرہ کے مناسب حال ہے۔قرآن عظیم میں یہ ایك نوپیدا امر ہے جس کے لئے دین میں کوئی اصل نہیں اور اس کی تجویز وتزویج میں ایك اور فتنہ عظیم کا اندیشہ صحیحہ ہے آوازیں بنا کر آوازیں ملا کر آوازیں ملا کر گانے کی طرح قرآن پڑھناہوگا تو ایسے لوگ عبارت کو اپنے لہجوں پر منطبق کرنے کے لئے جگہ جگہ آواز گھٹانے بڑھانے کے عادی ہوتے ہیں نظم میں خیریت ہے قرآن عظیم میں جب ایسا اتار چڑھاؤ کیا جائے گا قطعا اجماعا حرام ہوگا لہذا ہر طرح سے ممانعت ہی لازم ہے۔عالمگیری میں ہے:

یکرہ للقوم ان یقرو ا القراٰن جملۃ لتضمنھا ترك الاستماع والا نصات الما مور بھما [1] اھ اقول: وبما قراٰن تبیین ان روایۃ القنیۃ ھذہ ھی التی ینبغی اختیار ھا فیما نحن فیہ دون رواتھا الاخری لاباس باجتماعہم علی قراء ۃ الاخلاص جھرا عند ختم القراٰں ولو قرأ واھد واستمع الباقون فھو اولی [2] اھ فافھم واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

لوگوں کے لئے قرآن مجید کو جملۃ(یعنی بغیر وقفہ کے)پڑھنا مکروہ ہے اس لئے کہ یہ ترك سماع اور ترك سکوت پر مشتمل ہے حالانکہ دونوں مامور بہ ہیں اھ میں کہتاہوں کہ جو کچھ ہم نے(قارئین کے روبرو)پڑھا اس سے ظاہر ہوگیا کہ قنیہ کی یہی روایت ہماری اس بحث میں اختیار کرنے کے قابل اور مناسب ہے نہ کہ دوسری روایت(کہ جس میں یہ آیا ہے کہ)ختم قرآن کے وقت کسی مجلس اور اجتماع میں سورہ اخلاص بلند آواز سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر ایك شخص پڑھے اور باقی سنیں تو یہ زیادہ بہتر ہے اھ۔الله تعالٰی پاك برتر اور سب سے زیادہ علم والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۱۴: از بڑودہ ملك گجرات محلہ مغلواڑہ نعلبند وان کاچورہ مکان استاد غریب الله ملازم راجہ بڑودہ مرسلہ مولوی محمد اسرار الحق صاحب دہلوی ۷ رجب المرجب ۱۳۱۷ھ

افضل العماء واکمل الکملاء آیۃ من آیات الله برکۃ من برکات الله مجدد دین نائب سید المرسلین


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۱۷

[2] القنیۃ المنیۃ لتتمیم الغنیہ کتاب الکراھیۃ والاستحسان باب القرا ء ۃ والدعاء مطبوعہ کلکتہ انڈیا ص۱۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن