30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتاوٰی عالمگیری بحث کراہت وغیرہ میں اس کی تصریح ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کو بیان کیا ہے۔ت)اور اگر یہ صورت نہ ہو بلکہ وہ تیل یا چراغ بعینہٖ انھیں اجرت افعال محرمہ میں ملے ہیں تو حرام ہیں،اسی طرح اگر اپنے حرام مال سے یوں خریدے کہ وہ مال حرم بائع کے سامنے پیش کیا کہ اس کے عوض مثلا تیل دے دے اس نے دے دیا اس نے وہی مال حرام ثمن میں دیا جب بھی امام کرخی کے قول مفتٰی بہ پر وہ خرید کی ہوئی چیز حرام وخبیث اور اگر ایسا نہیں بلکہ مطلقًا تیل وغیرہ بغیر کسی مال حرام کے دکھائے خریدا اگر قیمت دیتے وقت وہی مال حرام دیا جیسا کہ غالب خرید وفروخت کا یہی دستور ہے تو دو قول مصحح ومفتٰی بہ پر وہ چیزخرید کردہ حلال ہے۔
|
کما بینہ فی الدرالمختار واوضحہ الامام عبدالغنی النابلسی فی الحدیقۃ الندیۃ وفصلناہ فی الحظر من فتاوٰنا۔ |
جیسا کہ درمختار میں اس کا بیان فرمایا اور امام عبدالغنی نابلسی نے اس کو"الحدیقۃ الندیہ"میں واضح فرمایا اور ہم نے اپنے فتاوٰی کی بحث حضر واباحت میں اس کو مفصل بیان کردیا ہے(ت) |
اور اگر حالت معلوم نہ ہو تو فتوٰی جواز اور تقوٰی احتراز۔
|
کما افادہ فی الھندیۃ عن الذخیرۃ عن الامام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ واوضحنا فی فتاوٰنا بما یتعین المراجعۃ الیہ۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ فتاوٰی عالمگیری بحوالہ ذخیرہ امام محمد رضی الله تعالٰی عنہ نے اس کا افادہ پیش کیا اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اسے ایسے طریقہ سے واضح کیا کہ اس کی طرف مراجعت سے وہ متعین ہوجاتاہے،اور الله تعالٰی پاك برتر اور سب کچھ جاننے والا ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۱۲ و ۱۱۳: از ملك بنگالہ ضلع کمرالہ ڈاکخانہ چاند پور مرسلہ منشی عبدالرحمن ۱۹ ربیع الآخر ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ :
(۱)ایك مجلس میں چند آدمی ہوکر قرآن مجید ساتھ آواز بلند کے ہایا خفی کے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
(۲)قرآن مجید کو چند آدمی مل کر اس طور پر پڑھنا کہ ایك آدمی کو ئی سورت کے نصف یا رُبع یا ایك دو آیت شروع کردے باقی آیتوں کو باقی لوگ انتہائے سورت تك ختم کردیں پس میں آواز ملا کر تقریر جائز ہے یانہیں؟ بینوا بالدلیل مع حوالۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع