دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

بکل حرام [1]۔

علاج۔

اسی عالمگیری میں اسی ہدایہ سے یہ تو نہ تھا:

لایجوز ان یداوی بالخمر جرحا اودبر دابۃ ولا ان یسقی ذمیا ولا ان یسقی صبیا للتداوی والوبال علی من سقاہ [2]۔

جائز نہیں کہ شراب سے کسی زخم یا جانور کی لگی ہوئی پیٹھ کا علاج کرنے نہ کسی ذمی کافر کو پلانا جائز نہ دوا کے لئے بچے کو پلانا اور بچے کو پلانا میں وبال پلانے والے پر ہے۔

غیر مقلد صاحبو! خدارا انصاف،جو ائمہ دین تمھارے حقنہ کے لئے بھی کسی ناپاك چیز کا استعمال جائز نہ جانیں وہ قرآن عظیم کی آیات کا ناپاك چیز سے لکھنا کیسےجائز بتائیں گے،ذرا خدا سے ڈر کر بات کیا کرو ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم،واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(گناہوں سے محفوظ رہنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں بجز علم والا ہے اور اس کا علم جس کی شان عظیم ہے سب سے زیادہ کامل اور نہایت پختہ ہے۔ت)

مسئلہ ۱۱۰:                                از علیگڑھ                   ۱۵ رمضان المبارك ۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں قبلہ رو اپنی عورت سے صحبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اگر کپڑا اوڑھے ہے بدن چھپا ہوا ہے تو کچھ حرج نہیں اور اگر برہنہ ہے تو ایك تو برہنہ جماع کرنا خود مکروہ، حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے وقت جماع مردوزن کو کپڑا اوڑھ لینے کا حکم دیا اور فرمایا:ولایتجردان تجرد العیر [3] گدھے کی طرح برہنہ نہ ہو۔دوسرے بحالت برہنگی قبلہ کو منہ یا پیٹھ کرنا دوسرا مکروہ وخلاف ادب۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۵۵

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۵۵

[3] کنز العمال بحوالہ ابن سعد حدیث ۴۴۸۶۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۳۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن