30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ جائز نہیں۔ اسی درمختارکتاب الرضاع میں یہ عبارت تو نہ تھی:
|
فی البحر لا یجوز التداوی بالمحرم فی ظاھر المذھب [1]۔ |
یعنی بحرالرائق میں ہےکہ مذہب حنفی ظاہر الروایہ میں حرام چیز سے علاج کرنا جائز نہیں۔ |
اسی درمختار میں کتاب الحظروالاباحۃمیں یہ عبارت تو نہ تھی:
|
جاز الحقنہ للتداوی بطاھر لا بنجس وکذا کل تداو لا یجوز [2]۔ |
حقنہ بغرض دوا پاك چیز سے جائز ہے ناپاك سے نہیں،اسی طرح کوئی علاج ناپاك چیز سے جائز نہیں۔ |
اسی ردالمحتار میں بحوالہ درمنتقی قول جواز ذکر کرکے یہ تو نہ تھا کہ المذھب خلافۃ [3]مذہب حنفی اسی قول کے جواز کے خلاف ہے۔ اسی عالمگیری میں یہ عبارت تو نہ تھی:
|
تکرہ ابوال الابل ولحم الفرس للتداوی کذا فی الجامع الصغیر [4]۔ |
اونٹ کا پیشاب اور گھوڑے کا گوشت دوا میں بھی مکروہ ہے ایسا ہی جامع صغیر میں امام محمد میں ہے۔ |
اسی میں یہ تو نہ تھا:
|
قال لہ الطیب الحاذق علتك لا تندفع الا باکل القنفذ اوالحیۃ اودواء یحل فیہ الحیۃ لایحل اکلہ [5]۔ |
یعنی ساہی یا سانپ یا ایسی دوا جس میں سانپ ڈالا جائے علاج کے لئے بھی کھانا حلال نہیں۔اگر چہ حکم حاذق کہے کہ تیرا مرض بغیر اس کے نہ جائے گا۔ |
اسی عالمگیری میں اسی فتاوٰی قاضی خاں سے یہ نہ تھا:
|
تکرہ البان الا تان للمرض وغیرہ وکذٰلك لحومھا وکذٰلك التداوی |
گدھی کا دودھ اور گوشت مرض وغیرہ کسی میں مباح نہیں اور ایسے ہی حرام چیز سے علاج |
[1] درمختار کتاب النکاح باب الرضاع مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۱۲
[2] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۴۲
[3] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۴۹
[4] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ البا ب الثامن عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۵۵
[5] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ البا ب الثامن عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۵۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع