دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الشامی نقل عن البحر عن الفتح مانصہ واھل الطب یثبتون لبن البنت نقعا لوجع العین واختلف المشائخ فیہ قیل لا یجوز وقیل یجوز العلم انہ یزول بہ الرمد ولا یخفی ان حقیقۃ العلم متعذرۃ فالمراد اذا غلب علی الظن والاظھر معنی المنع [1] اھ اقول: وانت تعلم ان لاوجہ فیما نحن فیہ بغلبۃ الظن ایضا فھو معنی المنع قطعا وھذا عین مافھمت وﷲ الحمد۔

فتاوٰی شامی کو دیکھا اس میں بحرالرائق بحوالہ فتح القدیر نقل کیا کہ جس کی اس نے تصریح فرمائی کہ اہل طب نے لڑکی کے دودھ کو درد کے لئے مفید قراردیا ہے اور مشائخ کرام نے اس میں اختلاف کیا ہے __________ چنانچہ کہاگیا ہے کہ یہ جائز نہیں،اور یہ بھی کہا گیا کہ جائز ہے۔جبکہ یہ علم ہوجائے کہ ا سے درد چشم زائل ہوجائے گا لیکن یہ پوشیدہ نہیں کہ حقیقت علم تك رسائی مشکل ہے اور مراد یہ ہے کہ جب غالب گمان ہو ورنہ یہی منع کا مفہوم ہے۔اھ اقول:(میں کہتاہوں)کہ تم جانتے ہو کہ یہاں غلبہ ظن کی کوئی وجہ نہیں لہذا یہی قطعی طور پر مفہوم منع ہے اور یہ بعینہٖ وہی ہے جس کو میں نے سمجھا،اور خدا ہی کے لئے تمام خوبیاں ہیں۔(ت)

سادسا طرہ یہ کہ معترض نے چوتھی صدی کے ایك فقیہ کاقول بہزاران عیار سب شرائط اڑا کر طرح طرح کی تہمت وبہتان کے ساتھ فقیہ اعظم رضی الله تعالٰی عنہ پر بزعم خود اعتراض جمانے کے لئے نقل کیا،اور اسی درمختار و ردالمحتار وقاضی خاں وعالمگیری وغیرہا عامہ کتب معتمدہ مذہب متون و شروح وفتاوٰی میں جوخود ہمارے امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کا اصل مذہب کہ ظاہرالروایۃ ومعتمد فی المذہب ہے اور اس پر تصریحات کثیرہ ہیں وہ سب اڑا گیا کہ بے علم بیچاروں کو دھوکے دے کہ امام الائمہ امام اعظم معاذ الله ایسے موحش حکم دیتے تھے معترض اگر کچھ پڑھا لکھا ہے اور اس نے ان کتابوں کے نام کسی سن کریا رجمایا بالغیب آنکھیں بند کرکے نہ لکھ دے تو ایمان سے کہے کہ اسی درمختار میں یہیں یعنی کتاب الطہارۃ میں یہ عبارت تو نہ تھی اختلف فی التداوی بالحرام وظاھر المذھب المنع [2]حرام چیز دواء استعمال کرنے میں اختلاف ہے اور ہمارے ائمہ کا اصل مذہب ظاہر الروایۃ


 

 



[1] ردالمحتار کتاب النکاح باب الرضاع داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۴۰۴

[2] الدالمختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن