دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

کما فی الدرالمختار الکتب التی لاینتفع بھا یمحی عنھا اسم اﷲ وملئکتہ ورسولہ ویحرق الباقی[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ عزاسمہ اتم۔

درمختار میں ہے وہ کتابیں اور کاغذات جن سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے ان سے الله تعالٰی اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کے مقدس نام کسی طرح مٹاکر باقی حصہ جلادیا جائے الله تعالٰی خوب جانتاہے اور اس کا علم سب سے زیادہ مکمل ہے جس کانام غالب اور باعزت ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۰۹:                              از اوجین محلہ مرزا واڑی مرسلہ شیخ آفتاب حسین وشیخ حامد علی صاحبان          ۲۱ محرم الحرام ۱۳۱۵ھ

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم الحمد اﷲ رب العالمین و الصلٰوۃ والسلام علی رسول محمد والہ واصحابہ اجمعین۔

الله تعالٰی کے مقدس نام سے شروع جو بیحد رحم کرنے والا مہربان ہے،سب تعریف اس الله تعالٰی کے لئے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور درود وسلام اس کے رسول مقبول پر ہو اور ان کی تمام اولاد اور ساتھیوں پر۔(ت)

اما بعد گزارش خاکسار یہ کہ چند مسئلہ کتب فقہیہ امام اعظم صاحب علیہ الرحمۃ مثل ہدایہ شرح وقایہ وفتاوی قاضی خاں ودرمختار وردالمحتار وفتاوٰی علمگیری وفتاوٰی برہنہ وفتاوٰی سراجیہ خلاف حدیث رسول خدا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہیں من جملہ مسائل خلافیہ کے ایك یہ مسئلہ اس میں لکھا ہے کہ قرآن شریف کی آیت کا پیشاب سے لکھنا جائز ہے میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں یہ عبارت کتب مذکورہ میں ہے یا اتہام؟ اس کے حق میں کیا حکم ہے؟ بیان فرمادیں۔(محمد رفیع الدین)

الجواب:

الحمد ﷲ رب العالمین وافضل الصلٰوۃ واکمل السلام علی سید المرسلین سیدنا ومولانا محمد والہٖ واصحابہ وعلماء امتہ و مجتہدی ملتہ اجمعین اٰمین۔

تمام خوبیاں الله تعالٰی کے لئے ہیں جو پرورش کرنے والا ہے تمام جہانوں کی،اور سب سے بہتر درود اور سب سے کامل سلام رسولوں کے سردار پر ہو جو ہمارے آقا ومولا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں،اور ان کی آل اصحاب،علمائے امت اور مجتہدین مذہب ان سب پر(بالواسطہ)درود وسلام ہو۔آمین،

 


 

 



[1] درمختار کتا ب الحظروالاباحۃ باب البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن