دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ناخذ کما فی الذخیرۃ [1]۔

فرمایا ہے لہذا اسی کو ہم اختیار کرتے ہیں،کتاب ذخیرہ میں اس طرح مذکور ہے۔(ت)

بلکہ ایسے مصاحف کو پاك کپڑے میں لپیٹ کر دفن کرنا چاہئے۔

فیھا ایضا المصحف اذا صار خلقا لایقرؤمنہ ویخاف ان یضیع یجعل فی خرقۃ طاھرۃ ویدفن ودفنہ اولی من وضعہ موضعا یخاف ان یقع علیہ النجاسۃ اونحو ذٰلك ویلحد لہ لانہ لو شق ودفن یحتاج الی اھالۃ التراب علیہ فی ذٰلك نوع تحقیر الا اذا جعل فوقہ سقف بحیث لایصل التراب الیہ فھو حسن ایضا کذا فی الغرائب [2]۔

اس میں بھی لکھا ہے جب مصحف بوسیدہ ہوجائے اور اسے نہ پڑھا جاسکے اور یہ اندیشہ ہو کہ کہیں گر کر بکھر جائے گا اور بے ادبی ہونے لگے گی تو اسے کسی پاك کپڑے میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ دفن کردیا جائے اور اسے دفن کرنا زیادہ بہتر ہے بنسبت کسی ایسی جگہ رکھ دینے کے جہاں اسی پر گندگی پڑے اور آلودہ ہوجائے اور لاعلمی میں پاؤں کے نیچے روندا جانے لگے۔نیز اس کی تدفین کے لئے صندوقچی قبر کی بجائے بغلی قبر بنائی جائے اس لئے کہ اگر صندوق نما قبر بنائی گئی تو دفن کرنے کے لئے اس پرمٹی ڈالنے کی ضرورت پیش آئے گی اور یہ عمل ایك لحاظ سے بے ادبی والا ہے۔ہاں اگر مصحف شریف کو قبر میں رکھ کر اوپر چھت بنادی جائے تاکہ اس پر مٹی نہ پڑے اور نہ اس تك مٹی پہنچے تو بھی اچھی تدبیر ہے اسی طرح فتاوٰی الغرائب میں مذکور ہے۔(ت)

اور صحابہ رضی الله تعالٰی عنہم سے کہ احراق واقع ہوا کمافی حدیث البخاری(جیسا کہ بخاری کی حدیث میں ہے۔ت)بغرض رفع فتنہ وفساد تھا اور بالکلیہ رفع اس کا اسی طریقہ پر منحصر کہ صورت دفن میں ان لوگوں سے جنھیں مصاحف محرقہ اور ان کی ترتیب خلاف واقع پر اصرار تھا احتمال اخراج تھا بخلاف مانحن فیہ کہ یہاں مقصود حفظ مصحف ہے۔بے ادبی اور ضائع ہوجانے سے اور یہ امر طریقہ دفن میں کہ مختار علماء ہے کما امر بنھج احسن(جیساکہ اس کی تفصیل بہت اچھے انداز سے گزر چکی۔ت) حاصل البتہ قواعد بغدادی وابجد اور سب کتب غیر منتفع بہا ماورائے مصحف کریم کو جلادینا بعد محو اسمائے باری عزاسمہ اور اسمائے رسل وملائکہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اجمعین کے جائز ہے


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراہیۃ البا ب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۲۳

[2] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراہیۃ البا ب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن