30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
او افتتاح امر حل فی الاصح حتی لو قصد بالفاتحۃ الثناء فی الجنازۃ لم یکرہ [1]الخ ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
یا کسی کام کے شروع کرنے کا ارادہ کیا جائے تو زیادہ صحیح قول میں جنبی اس کو پڑھ سکتا ہے یہاں تك کہ فرمایا کہ نماز جنازہ میں فاتحہ سے ثناء کا ارادہ کیا جائے تو نماز جنازہ میں فاتحہ کا پڑھنا مکروہ نہیں الخ ملخصًا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۰۸:کیا فرماتے ہیں علمائے دین وحامیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص متدین متبع سنت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے پارہائے کہنہ فرسودہ قرآن شریف اور قواعد بغدادی او ر قواعد ابجد کو جو لڑکوں کے دست مالش سے پھٹے ہوئے تھے اس مصلحت سے کہ ان کی بے ادبی نہ ہو اور پاؤں کے تلے نہ آئیں بدون قصد توہین کے بسند حدیث بخاری کے جو باب جمع القرآن میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے:
|
امربما سواہ من القراٰن فی کل صحیفۃ اومصحف ان یحرق [2]۔ |
قرآن مجید کے موجودہ متعارف نسخہ کے علاوہ باقی ہر صحیفہ یا مصحف موجود تھا سب کے متعلق خلیفہ سوم نے جلادئیے جانے کاحکم جاری کیا(ت) |
ان کو جلادیا آیا یہ شخص اہل سنت کے نزدیك بلحاظ مصلحت وسند مذکور وادلہ شرعیہ کے صواب پر ہے یا خطا پر ؟ کتب معتبرہ سے جواب فرمائیں۔بینوا توجروا۔
الجواب:
احراق مصحف بوسیدہ وغیر منتفع علماء میں مختلف فیہ ہے اور فتوٰی اس پر ہے کہ جائز نہیں۔
|
قال فی الفتاوٰی العالمگیریۃ المصحف اذا صارخلقا وتعذرت القراء ۃ منہ لایحرق بالنار اشار الشیبانی الی ھذا فی السیر الکبیر وبہ |
فتاوٰی عالمگیری میں فرمایا گیا جب مصحف پر انا اور بوسیدہ ہوجائے اور وہ پڑھے جانے کے لائق نہ رہے تب بھی اسے آگ میں نہ جلایا جائے،چنانچہ امام محمد شیبانی نے سیر کبیر میں اس کی طرف اشارہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع