دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

صحیح عن ابی ھریرۃ والطبرانی فی الصغیر عن ابن عمر وفی الاوسط کابی یعلی الراوی بسند صحیح عن ابن عباس رضی اﷲ عنھم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

صحیح سند سے اس کو حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا۔اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں عبداﷲ ابن عمر سے اور معجم اوسط میں ابویعلٰی کی طرح صحیح سند سے عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۵:                              از ناتھ دوارہ ریاست اودےپور ملك میواڑ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص صاحب علم امر ونہی سے واقف ہیں مگر وہ شخص نہ کبھی رمضان المبارك کے روزے رکھتے ہیں اور نہ کبھی نماز پڑھتے ہیں،جمعہ کے روز بطور ریا کاری مسجد میں آکر جمعہ ادا کرتے ہیں تو اس شخص کے واسطے کیاحکم ہے۔اس شخص کو کیا کہنا چاہئے ؟ اور مسلمانوں کو اس کے ساتھ کیا برتاؤ لازم ہے۔اس کا جواب مع حدیث وفقہ کے مرقوم فرمائیں کہ اﷲ تعالٰی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

الجواب:

وہ شخص سخت فاسق فاجر مستحق جہنم ہے۔مسلمانوں کو اس سے احتراز چاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۶:               از پوسٹ آفس موضع شرشدی ضلع نواکھالی بنگال مرسلہ سید عبدالرحمن صاحب           یکم ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ

قبلہ من مدظلہ بعد سلام وقدمبوسی عرض ہے ایك شخص نے چار پائے وطی کیا اس پر ایك عالم نے کہا کہ تم اتنے روپیہ بطور زجر کے اداکرو تاکہ آئندہ کوئی آدمی مرتکب گناہ نہ ہو اس سے روپیہ لے کرمسجد کے لئے چٹائی خرید کر دیا گیا اب وہ شرعا درست ہے یانہیں؟ بینوا(بیان فرمائیے۔ت)فتوٰی کی عبارت ذرا لمبا اور فتوٰی لمبا ہونے سے عوام زیادہ اعتبار کرتا ہے،چونکہ اس وطی کے لئے کفارہ کاحکم نہیں ہے۔اگر کفارہ ہوتا بیشك غریب کا حق تھا یہ روپیہ زجرًا یا عبرتا لیا گیا ہے اور وہ نیك کام میں صرف کیا گیا بعض اس پر معترض ہیں،امید ہے حضور عالی جس طرح درست ہو ایسا تحریر فرما کر ایك فتوٰی بہت جلد بیرنگ روانہ فرمادیں۔ چارپائے کو حسب شرع جیسا کرنا ہے کیا گیا ہے اس پرکوئی معترض نہیں صرف اس سے جو روپیہ لیا گیا اس کو مسجد میں صرف کیا گیا ہے اس پر اعتراض ہے کہ کفارہ مسجد میں خرچ نہیں ہوسکتا ہے جناب عالی! حسب مناسب سوال تحریر فرماکر اس کے جواب جواب بدلیل کتب فقہ تحریر فرماکر بہت جلد روانہ بیرنگ کریں تاکہ رفع فساد ہو بہت جلد درکار ہے جس طرح درست ہو مسجد کے لئے خرچ کرنا درست ہے تحریر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن