دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

آباد کرنے میں راضی ہے۔ایسے اشخاص کے واسطے از روئے شرع شریف کیا حکم ہے؟

الجواب:

(۱)مسلمان کو زنا کی تہمت بے ثبوت شرع لگانے والا فاسق مردود الشہادۃ،اسی کوڑوں کا شرعًا سزاوار ہے یہاں دنیا میں نہیں ہوسکتے،آخرت میں استحقاق عذاب نار ہے۔

(۲)گناہ سے توبہ کرنے والے کو اگلے گناہ سے عیب لگانا سخت حرام ہے ایسے کی نسبت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہ مرے گا جب تك خود اس گناہ کا مرتکب نہ ہو،

اخرج الترمذی وحسنہ عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من عیر اخاہ بذنب لم یمت حتی یعملہ [1] قال المناوی المرادمن ذنب قد تاب منہ کما فسرہ بہ ابن منیع [2]اھ،وقد جاء کذا مقیدا فی روایۃ ذکرھا فی الشرعۃ قالہ فی الحدیقۃ الندیہ۔

امام ترمذی نے حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالی عنہ کے حوالے سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے روایت فرمائی جبکہ امام ترمذی نے اس حدیث کی تحسین فرمائی جو کوئی اپنے بھائی کو کسی گزشتہ گناہ پر عار دلائے وہ نہ مرے گا مگر جبکہ خود اس گناہ کا مرتکب ہو،امام مناوی نے فرمایا کہ حدیث پاك میں گناہ سے وہ گناہ مراد ہے جس سے کرنے والے نے توبہ کر ڈالی،جیسا کہ ابن منیع نے اس کی وضاحت فرمائی اھ۔اور ایك دوسری روایت میں ذنب کے ساتھ قید مذکور ہے جس کو شرعۃ الاسلام میں نقل فرمایا۔چنانچہ حدیقہ ندیہ میں اس کو بیان فرمایا۔(ت)

اور زن وشو میں جدائی ڈالنا شیطان کا کام ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس منّا من خبب امرأۃ علی زوجھا رواہ ابوداؤد[3] و الحاکم بسند

وہ آدمی ہم میں سے نہیں کہ جو دغا بازی سے عورت کو شوہر کے خلاف کردے۔ابوداؤد اور حاکم نے

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب صفۃ القیامۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۷۳

[2] التیسیر شرح جامع الصغیر تحت حدیث من عیر اخاہ الخ مکتبہ امام الشافعی ریاض ۲/ ۴۳۲

[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی من خبب مملوکا الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۴۷،المستدرك للحاکم کتاب الطلاق دارالفکر بیروت ۲/ ۱۹۶،معجم الاوسط للطبرانی حدیث ۸۰۱۸ مکتبہ المعارف الریاض ۹/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن