30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عقد ونقد جمع نہ ہوئے ہوں یعنی یہ نہ ہوا ہو کہ وہ حرام روپیہ دکھا کر کہا کہ اس کے عوض دے دے اور وہی روپیہ ثمن میں دے دیا کہ یوں تو جو کچھ وہ خریدیں وہ بھی حرام ہے علی ماقالہ الامام الکرخی علیہ الفتوٰی(اس بناء پر جو کچھ امام کرخی علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا اور اسی پر فتوٰی ہے۔ت)ہاں اگر یوں ہوا مثلا کہا ایك روپیہ کی فلاں چیز دے دے اس نے دے دی اس نے اپنا زر حرام ثمن میں دیا تو اگر چہ اسے ثمن میں صرف کرنا حرام تھا مگر جو چیز خریدی وہ حرام نہ ہوئی ایسی خریدی ہوئی چیز کا ان سے خریدنا جائز ہے اور ناج وغیرہ اس طور پر خرید کر پکایا ہو تو اس کا کھانا بھی حرام نہیں مگر ان کے یہاں کھانا پینا ویسے ہی ممنوع ہے۔رہا جنازہ اور ا سکی نماز،اگر یہ لوگ مسلمان ہوں تو ضرور فرض ہے۔حدیث میں ارشاد ہوا:
|
الصلوٰۃ واجبۃ علیکم علی کل مسلم یموت براکان او فاجرا وان ھو عمل الکبائر [1]۔ |
تم پر ہر مسلمان کے جنازے کی نماز فرض ہے وہ نیك ہو یا بد اگرچہ اس نے کبیرہ گناہ کئے ہوں۔ |
مگر اس قسم کے جو پیشہ ور لوگ ہیں ان کا ایمان سلامت رہنا بہت دشوار معلوم ہوتا ہے ان کے یہاں کی رسم سنی گئی ہے کہ جب لڑکی سے اول بار زنا کراتے ہیں اسے دلھن بناتے ہیں اور نیاز دلاتے ہیں اور مبارك سلامت ہوتی ہے ایسا ہے تو یقینا وہ سب کافر ہوجاتے ہیں ان پر نماز حرام ان کے جنازہ کی شرکت حرام،نسأل اﷲ العفووالعافیہ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۲ و ۱۰۴: از دبابوں کے تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مرسلہ محمد قاسم صاحب مدرس مدرسہ ۶ شعبان ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)زید نے بکر کو زنا کی تہمت لگائی۔
(۲)ایك عورت زانیہ اپنے گناہ سے ایك عالم متدین کے ہاتھ پر تائب ہوگئی ہے لیکن اب بھی چند ایك آدمی اسی کی برادری میں سے اس کو گزشتہ گناہ کے ساتھ منسوب کرتے ہیں اور میرا سمجھ کر اس کو اس کے خاوند کے گھر میں آباد نہیں ہونے دیتے حالانکہ اس کا خاوند اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع