30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لی گئی عینی شہادت کوئی نہیں دیتا ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں سے سنا ہے اور اس سے پوچھو تو وہ یہ کہتاہے کہ میں نے فلاں سے سنا ہے عینی شہادت کوئی نہیں بیان کرتا ہے ایسی صورت میں بعض اشخاص نے زید کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی ہے اگر احتیاطا ایسی حالت میں زید سے توبہ واستغفار کرائی جائے تو اس کی امامت درست ہوگی یا نہیں اور عام لوگ یہ کہتے ہیں کہ جب تك علماء فتوٰی نہ دیں گے تو ہم اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں گے آیا ایسی حالت میں وہ تو بہ واستغفار کرے اور پھر نماز پڑھائے تو زید کے پیچھے نماز جائز ہوگی یا نہیں ؟ اور اگر زنا پر عندالشرع شریف کے گواہوں کی ضرورت ہے اور وہ کیسے ہوں؟ فقط
الجواب:
مسلمان پر بدگمانی حرام ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1]۔ |
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ کچھ گمان گناہ ہیں۔(ت) |
خاص معائنہ کے چار گواہ مرد ثقہ متقی پرہیز گار درکار ہیں بغیر اس کے جو اسے متہم بزناکرے گا شرعا اسی کوڑوں کا مستحق ہوگا،زید کی امامت میں کوئی حرج نہیں اور توبہ واستغفار مسلمان کو ہر حال میں چاہئے واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۱: مرسلہ محمد ظہور سودا گر پارچہ الموڑہ متصل جامع مسجد کارخانہ بازار ۱۵ ربیع الآخرشریف ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
بوڑھے زانی کی کیا سزا ہے حالانکہ اس کی جو ان اور تندرست بی بی اس کے پاس موجود ہو اور وہ ایك مشرکہ سے زنا کرے۔بینوا توجروا
الجواب:
زنا کی سزا آخرت میں عذاب نار ہے اور دنیا میں حد ہے جس کا سلطان اسلام کو اختیار ہے۔حدیث میں ارشاد ہوا:"اﷲ تعالٰی کے سب سے زیادہ دشمن تین شخص ہیں:مفلس متکبر اور بوڑھا زانی اور جھوٹ بولنے والا بادشاہ"[2]واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع