دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۹۹:مرسلہ نور اﷲ پیش امام وعبدالحق زمیندار وغیرہا ساکنان سردار نگر تھانہ جہان آباد ضلع پیلی بھیت                ۲۳ ربیع الاول ۱۳۳۲ھ

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم،کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مدد علی نام قوم فقیر ساکن سردار نگر ایك عورت نکاحی بھگالایا اور عرصہ دو برس سے اس سے زنا کرتا ہے جب اس کو ہم لوگوں اور برادری نے تنگ کیا تو مسمی مذکور کو مبلغ سو روپیہ عورت کو لے کر موضع ہر پور پنچایت گیا اور کہا کہ یہ عورت اوریہ روپیہ موجود ہے میرا فیصلہ کرادو، مسمی کلن شاہ وبھلن شاہ وغیرہ ساکنان ہرپور پنچوں نے روپیہ لے کر اپنے پاس جمع کرلیا اور عورت مسمی مذکور کو واپس دے دی اور جس کی بیوی تھی اس کو نہیں دی اور نہ اس کو روپیہ دے کر استعفاء لیا اب جو ہم گاؤں والوں نے مسمی مدد علی کو سخت کیا تو وہ کہتا ہے میں کیا کروں میرا روپیہ پنچوں میں جمع ہے نہ وہ نہ استعفاء دلاتے ہیں اور نہ روپیہ مجھ کو واپس دیتے ہیں کہ میں خود مدعی کو راضی کرلوں،ایسے جھگڑے میں دو برس ہوگئے اب ہم گاؤں والے اس کا کیا تدارك کریں کیونکہ انگریزی عملداری ہے اگر اس کا حقہ پانی بند کریں تووہ عدالت میں نالشی ہوگا لہذا جواب سے مشرف فرمائے جائیں۔فقط۔

الجواب:

اس شخص پر فرض ہے کہ اس عورت کو اپنے سے جدا کردے اور یہ اس کا عذرجھوٹا ہے کہ میں کیا کروں میرا روپیہ پنچوں کے پاس جمع ہے روپیہ جمع کردینے سے زنا حلال نہیں ہوسکتا،اگر وہ اسے نہ نکالے تو مسلمانوں کو چاہئے کہ اس سے میل جول ترك کردیں برادری سے خارج کردیں اور اس میں ان پر کوئی جرم عائد نہیں ہوسکتا یہ قانون نہیں ہے کہ جو زانی کو اپنا پانی نہ دے وہ مجرم ہے اپنے حقے پانی کا ہر شخص کو اختیار ہے جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے اور اس صورت میں فقط وہی شخص مجرم نہیں بلکہ ان پنچوں پر بھی شرعی الزام بشدت قائم ہے جنھوں نے اس کا روپیہ لے کر دبالیا اورعوت زنا کے لے اسے واپس دی وہ سب عذاب الٰہی کے مستحق ہیں ان پر فرض ہے کہ اس کا روپیہ واپس دیں اور توبہ کریں اور قدرت رکھتے ہوں تو عورت کو اس سے چھڑا کر اس کے شوہر کے پاس بھیج دیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۰:                              مسئولہ احمد الدین کمپ بوند                         شنبہ ۱۲ شوال المکرم ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کہ زید ایك مسجد میں پیش امام ہے اور عام لوگوں نے یہ شہرت دی ہے کہ زید نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے اور جب حلفیہ شہادت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن