دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سنا تھا اس عورت سے بھی پوچھا تو عورت اس وقت مانع ہے پھر جمعہ کے دن سب مصلیوں کے مقابلہ زید سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں میں نے بھی سنا اور جو میرا شاہد ہے وہ بھی مانع ہے بلکہ بعضوں کی طرف اشارہ کیا تھا انھوں نے مسجد ہی میں منع کیا اس حال میں زید پر حد قذف لازم آتاہے یا نہیں۔اگر آتاتو بالمال ہوسکتا ہے یا نہیں _________________ اگر تعزیرات ساتھ مال کے ہو کس قدر ہوتاہے کوئی مقدار معین ہو لینا اور اس مال کامستحق کون ہے؟ از روئے شرع کے مع الدلائل بیان فرمائے اگر وہ شخص توبہ کرے معافی کی امید ہے یانہیں؟ بینوا بالکتاب وتوجروا یوم الحساب(کتاب سے بیان فرمائیے اور روز حساب اجر پائیے۔ت)

الجواب:

صورت مستفسرہ میں زید ضرور مرتکب قذف کا ہوا اس نے سخت گناہ کبیرہ کیا اسلامی سلطنت میں وہ اسی کوڑوں کا سزاوار تھا۔

قال اﷲ" فَاجْلِدُوۡہُمْ ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہٰدَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تہمت لگانے والوں کو اسی کوڑے لگاؤ پھر کبھی بھی ان کی گواہی نہ مانواور وہی نافرمان ہیں۔(ت)

مگریہاں نہ اسلامی سلطنت ہے نہ حدود جاری ہو سکتے ہیں نہ غیر سلطان کو حد کا اختیار ہے اور تعزیر بالمال منسوخ ہے کما حققہ الامام الطحطاوی رحمہ اﷲ تعالٰی(جیسا کہ امام طحطاوی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے اس کی تحقیق کی ہے۔ت)اور منسوخ پر عمل جائز نہیں صرف چارہ کاریہ ہے کہ اسے برادری سے خارج کریں مسلمان اس سے میل جول چھوڑدیں جب تك تو بہ نہ کرے اگر توبہ کرے تو اﷲ عزوجل قبول فرمانے والا ہے۔خود کریمہ مذکورہ میں " اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا "[2] کااستثناء ہے مگر اس کی توبہ صرف یہی نہ ہوگی کہ اﷲ عزوجل کے حضور تائب ہو بلکہ لازم ہوگا کہ عمرو سے اپنے قصور کی معافی مانگے کہ وہ نہ صرف حق اﷲ بلکہ حق العبد میں بھی گرفتار ہے اور تنہائی میں توبہ بھی کافی نہ ہوگی اس نے مجمع میں گناہ کیا ہے مجمع ہی میں توبہ کرے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا عملت سیئۃ فاحدث عندھا توبۃ السر بالسرو العلانیۃ بالعلانیۃ [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب تو کوئی گناہ کرے تو چھپے گناہ کی خفیہ اور بر ملا گناہ کی اعلانیہ توبہ کرو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۴

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۵ 

[3] کنز العمال حدیث ۱۰۱۸۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۲۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن