دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سیر و پیاز خام،واگر ازیں ہم خالی است مباح است،کما حققہ المولوی عبدالغنی النابلسی فی الحدیقۃ وغیرہا وقد فصلنا القول فی فتاوٰنا،وَاﷲ سُبْحٰنَہ وتَعَالٰی اَعْلَمُ وَعِلْمُہ جَلَّ مَجْدُہ اَتَمُ وَاَحْکَمْ۔

بدبو پیدا ہو جائے تو مکروہ تنزیہہ اور خلاف اولٰی ہے جیسے کچا لہسن اور پیاز استعمال کرنا اور اگر اس سے بھی خالی ہو یعنی بدبو وغیرہ نہ ہو تو مباح ہے جیسا کہ مولانا عبدالغنی نابلسی نے حدیقہ ندیہ وغیرہ میں اس کی تحقیق فرمائی ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس قول کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔اﷲ تعالٰی پاك وبرتر سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہے اور اس عظیم شان والے کا علم بڑا کامل اور محکم ہے۔

مسئلہ ۹۵:                               از کوہ سباتھو،آکسفورڈ رجمنٹ مرسلہ امداد علی صاحب رجمنٹ اسکوتوالی         ۲۸ ربیع الاول ۱۳۲۲ھ

عالم علوم ظاہری وباطنی دام فیوضکم۔تسلیم بصد تعظیم،جناب عالی! یہاں ایك امر میں دو فریق بر سر جنگ ہیں،وہ یہ ہے کہ بوقت نکاح زید کو خوشبو لگانا اور پھولوں کا گلے میں ڈالنا مسنون ہے یا ممنوع،یہاں ایك مولوی کاشمیری پھولوں کا گلے میں ڈالنا ناجائزفرماتے ہیں اوربہت زور دیتے ہیں،لہذا امیدوار کو جناب از راہ شفقت بزرگانہ جوبات حق ہو جواب سے مشرف فرمائیں۔

الجواب:

خوشبو لگانا سنت ہے اور خوشبو کی چیزیں پھول پتی وغیرہ پسند بارگاہ رسالت ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلٰی آلہٖ وبارك وسلم۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

حُبِّبَ اِلَیَّ من دنیا کم النساء والطیب وجعلت قرۃ عینی فی الصلوٰۃ رواہ الامام احمد[1] والنسائی و الحاکم والبیھقی عن انس رضی اﷲ

یعنی تمھاری دنیا میں سے دو چیزوں کی محبت میرے دل میں ڈالی گئی،نکاح اور خوشبو اور میری آنکھوں کی ٹھنڈك نماز میں رکھی گئی(امام احمد،نسائی،حاکم اور بہیقی نے سند جید کے ساتھ حضرت

 


 

 



[1] سنن النسائی کتاب عشرۃ النساء حب النساء نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۹۳،مسند احمد بن حنبل عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن