30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اعلنوا ھذا النکاح واجعلوہ فی المساجد واضربوا علیہ بالدفوف [1]۔وروی احمد بسند صحیح وابن حبان فی صحیحہ و الطبرانی فی الکبیر وابونعیم فی الحلیۃ والحاکم فی المستدرك عن عبداﷲ بن الزبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال اِعْلَنوا النکاح [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
لوگو! نکاح کااعلان کیا کرو(یعنی اس کی تشہیر کیا کرو)اور مسجدوں میں نکاح کیا کرواور اس کی تشہیر کے لئے دف بجایا کرو۔امام احمد نے سند صحیح سے ابن حبان نے اپنی صحیح میں طبرانی نے الکبیر میں اور ابونعیم نے الحلیۃ میں اور حاکم نے المستدرك میں حضرت عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرمائی کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ نکاح کا اعلان کیا کرو،اﷲ تعالٰی تو بخوبی واقف اور آگاہ ہے۔(ت) |
مسئلہ ۹۳: مسئولہ سید محمودالحسن صاحب نبیرہ ڈپٹی اشفاق حسین صاحب ۲۵رمضان المبارك ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آتشبازی بنانا اور چھوڑنا حرام ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا(بیان کرو اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
ممنوع وگناہ ہے:
|
لقولہ تعالٰی" وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا ﴿۲۶﴾ "[3]ولقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل لھو المسلم حرام الاثلثا [4]۔ |
کیونکہ اﷲ تعالٰی کا قول ہے بے جاخرچ نہ کیا کرو اور حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے مسلمان کا ہر لہوحرام ہے سوائے تین کے(ت) |
[1] جامع الترمذی ابواب النکاح باب ماجاء فی اعلان النکاح امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۲۹
[2] المستدرك للحاکم کتاب النکاح الامر باعلان النکاح دارالفکر بیروت ۲/ ۱۸۳،مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن الزبیر المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۵،حلیۃ الاولیاء ترجمہ ۴۲۸ عبداﷲ بن وہب دارالکتاب العربی بیروت ۸/ ۳۲۸،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی فی الکبیر کتاب النکاح باب اعلان النکاح دارالکتاب بیروت ۴/ ۲۸۹،موارد الظمان حدیث ۱۲۸۵ ۱/ ۳۱۳ و کنز العمال حدیث ۴۴۵۳۴ ۱۶/ ۲۹۱
[3] القرآن الکریم ۱۷/ ۲۶
[4] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۸،جامع الترمذی ابواب فضائل الجہاد ۱/ ۱۹۷ وسنن ابن ماجہ ابواب الجہاد ص۲۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع