30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۹۱ و ۹۲: ا زموضع ہر نمیگل کمرلا علاقہ بنگالہ مرسلہ مولوی عبدالحمید صاحب ۲ ربیع الاول
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
سوال اول:کیا شادی وغیرہ میں آتشبازی چھوڑنا جائز ہے یانہیں؟
سوال دوم:اعلان کے لئے شادی میں بندوق چھوڑنا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
جواب سوال اول:ناجائز ہے،اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
|
" وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا ﴿۲۶﴾ اِنَّ الْمُبَذِّرِیۡنَ کَانُوۡۤا اِخْوٰنَ الشَّیٰطِیۡنِ ؕ وَکَانَ الشَّیۡطٰنُ لِرَبِّہٖ کَفُوۡرًا ﴿۲۷﴾[1] |
بے جا خرچ نہ کرو کیونکہ بے جا اور فضول خرچ کرنیوالے شیاطین کے بھائی ہوتے ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ تعالٰی حرم علیکم عقوق الامھات و وأدالبنات ومنعاوھات وکرہ لکم قیل وقال وکثرۃ السؤال و اضاعۃ المال،رواہ الشیخان [2]عن المغیرۃ بن شعبۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بے شك اﷲ تعالی نے تم پر ماؤں کی نافرمانی حرام کردی اور بچیوں کو زندہ درگور کرنا اور بخل کرنا اور گدا گری کرنا اور ادھر ادھر کی فضول باتیں کرنا تم پر حرام کردیا ہے۔اور فرمایا زیادہ سوال کرنا اور مال کو ضائع کرنا بھی حرام کردیا گیا ہے۔ بخاری ومسلم نے اس کو حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت) |
جواب سوال دوم:جائز ہے۔
|
اخرج الترمذی عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
امام ترمذی نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے تخریج فرمائی کہ آپ نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع