30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کرمی الرام وصید لحیۃ ویحل التفرج علیھم حینئذ [1]اھ وفیہ عند المباحات والسباحۃ و الصولجان والبندق ورمی الحجر واشالتہ بالید و الشباك والوقوف علی رجل[2] الخ فی الشامیۃ البندق المتخذ من الطین ط و مثلہ المتخذ من الرصاص [3]۔ |
کھیل جو کسی ماہر کو کھٹکے میں ڈال دے مگراس میں سلامتی غالب ہو وہ جائز ہے جیسے کسی تیر انداز کے لئے تیر اندازی کرنا اور کسی قبیلہ کے لئے شکار کرنا،پھر ان پر اس وقت خوشی کرنا جائز ہے اھ انہی مباح کاموں کو شمارکرنے کے سلسلہ میں ہے تیرنا،گھڑ دوڑ کرنا،ڈھیلے پھینکنا،تیرمارنا،(الشباک)آپس میں ایك دوسرے کی بند مٹھیاں کھولنا اور ایك پاؤں پر کھڑا ہونا وغیرہ الخ(یہ سب کھیل جائز اور مباح ہیں)فتاوٰی شامی میں ہے"البندق"جو گارے سے تیار کیاجائے اور اسی کی مانند وہ ہے جو سیسہ سے بنایا جائے۔(ت) |
آتشبازی جس طرح شادیوں اور شب برأت میں رائج ہے بیشك حرام اور پوراجرم ہے کہ اس میں تضییع مال ہے۔قرآن مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کے بھائی فرمایا۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا ﴿۲۶﴾ اِنَّ الْمُبَذِّرِیۡنَ کَانُوۡۤا اِخْوٰنَ الشَّیٰطِیۡنِ ؕ وَکَانَ الشَّیۡطٰنُ لِرَبِّہٖ کَفُوۡرًا ﴿۲۷﴾ "[4] |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:کسی طرح بے جا نہ خرچ کیا کرو کیونکہ بے جا خرچ کرنیوالے شیاطین کے بھائی ہوتے ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بہت بڑا ناشکر گزار ہے۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ تعالٰی کرہ لکم ثلثا قیل وقال واضاعۃ المال وکثرۃ السوال،رواہ البخاری [5]عن المغیرۃ بن |
بے شك اﷲ تعالٰی نے تمھارے لئے تین کاموں کو ناپسند فرمایا:(۱)فضول باتیں کرنا(۲)مال کو ضائع کرنا(۳)بہت زیادہ سوال کرنا اور |
[1] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۹
[2] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۹
[3] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۵۹
[4] القرآن الکریم ۱۷/ ۲۶ و ۲۷
[5] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ با ب قول اﷲ تعالٰی لا یسئلون الناس الحافا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰۰ و ۲/ ۸۸۴،صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب النہی عن کثرۃ المسائل قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۵ و ۷۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع