دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں نہ اس دن صحت یابی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا کوئی ثبوت بلکہ مرض اقدس جس میں وفات مبارك ہوئی اس کی ابتداء اسی دن سے بتائی جاتی ہے اور ایك حدیث مرفوع میں آیا ہے:

آخر اربعاء فی الشھر یوم نحس مستمر [1]۔

ماہ صفر کا آخری چہار شنبہ دائمی نحوست والا دن ہے۔(ت)

اور مروی ہواکہ ابتدا ابتلائے سیدنا ایوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اسی دن تھی اور اسے نحس سمجھ کر مٹھی کے برتن توڑدینا گناہ و اضاعت مال ہے۔بہر حال یہ سب باتیں بے اصل وبے معنی ہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۲:               مسئولہ طوطی ہند اسرار الحق خان وسہیل ہند غلام قطب الدین صاحب ا ز جبلپور             چہار شنبہ ربیع الثانی ۱۳۳۴ھ

ماہ صفر کے اخیر چہارشنبہ کو ساتوں سلام یعنی " سَلٰمٌ ۟ قَوْلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ ﴿۵۸"[2]وغیرہ جلسہ میں پڑھ کر اور آم کے ساتھ پتوں پر لکھ کر ایك نئے گھڑے میں پانی منگا کر اس میں پتے دھو کر بطور تبرك سب کو پلانا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

قرآن عظیم کی ہر آیت ہمیشہ نوروہدٰی وبرکت وشفاء ہے اور ا س چہار شنبہ کی تخصیص محض بے معنی،بہر حال نفس فعل میں حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۳:                              از کیلا کھیڑا ڈاکخانہ باز پور ضلع نینی تال مرسلہ محمد عبدالمجید خان صاحب           ۱۱ ذی ۱۳۳۵ھ

یہ جو بعض جہلا غرض ڈورے کیا کرتے ہیں اور حضرت فاطمہ زہرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ خاتون جنت ہرکسی گھر ماہ ساون بھادوں میں جایا کرتی اور ایك ایك ڈورا ان کے کان میں باندھ کر یہ کہاکرتیں کہ پوریاں پکا کر فاتحہ دلا کر لانا اس کی کچھ سند ہے یا واہیات ہے؟

الجواب:

یہ ڈوروں کی رسم محض بے اصل ومردود ہے اور حضرت خاتون جنت رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی طرف  


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۲۹۳۱ موسسۃ الرسالہ بیروت ۲/۱۱

[2] القرآن الکریم ۳۶/ ۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن