30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارنڈ خرپزہ کہتے ہیں مکان مسکونہ میں لگانا منحوس ہے اور منع ہے چونکہ یہاں یہ بکثرت اور نہایت لذیذ ہیں لہذا التماس ہے کہ اس بارے میں احکام شرعی سے مع حوالہ کتب بالتشریح خبردار کیجئے؟
(۲)دیگر اگر خواب میں کوئی ریل میں سفر کرتاہوا خود کو دیکھے اس کی کیا تعبیر ہے؟
الجواب:
(۱)شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں،شرع نے نہ اسے منحوس ٹھہرایا نہ مبارک،ہاں جسے عام لوگ نحس سمجھ رہے ہیں اس سے بچنا مناسب ہے کہ اگر حسب تقدیر اسے کوئی آفت پہنچے ان کا باطل عقیدہ اور مستحکم ہوگا کہ دیکھو یہ کام کیا تھا اس کا یہ نتیجہ ہوا اور ممکن کہ شیطان اس کے دل میں بھی وسوسہ ڈالے، ردالمحتارمیں ہے:
|
اماالدبسی والصلصل والعقعق واللقلق واللحام فلا یستحب اکلھا وان کانت فی الاصل حلالالتعارف الناس باصابۃ آفۃ لاکلھا فینبغی ان یتحرز عنہ [1]الخ نقلہ عن غرر الافکار۔ |
الدبسی(کبوتر کی مانند ایك چھوٹا سا پرندہ ہے در حقیقت یہ جنگلی کبوتر کی ایك قسم ہے)الصلصل(امام جوہری نے کہا کہ یہ فاختہ ہے)العقق(کوے کی شکل پر کبوتر کے برابر ایك پرندہ ہے لیکن اس کی دم کبوتر کی دم سے دراز ہوتی ہے اور پر بھی اس سے بڑے ہوتے ہیں۔اس کا رنگ سیاہ اور سفید ہوتا ہے) اللقلق(عجمی نام والا پرندہ ہے جو سانپ کھاتاہے اس کی حلت اور حرمت میں اختلاف ہے چنانچہ بعض کے نزدیك حلال ہے اور بعض کے نزدیك حرام)اللحم(ایك قسم کی بڑی مچھلی ہے جو سونڈ سے تلوار کی طرح کاٹ دیتی ہے)ماخوذ از حیات الحیوان اول ودوم)، _________ان سب کا کھانا بہتر نہیں اگر چہ درحقیقت یہ حلال ہیں اس لئے کہ لوگوں میں مشہور ہے کہ ان کے کھانے سے مصیبت آتی ہے لہذا ان کے کھانے سے پرہیز کیا جائے(اگر کھالیا اور تقدیر سے مصیبت آگئی تو عام لوگوں کا عقیدہ خراب ہوجائے گا)علامہ شامی نے غررا لافکارسے اسے نقل فرمایا(ت) |
(۲)خواب میں سفر اگر مذموم بات کے لئے نہ ہو تو دلیل ظفر اور مرض سے صحت ہے لحدیث سافروا تصحوا [2](سفر کرو تاکہ تندرست رہو۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع